ڈیرہ غازیخان() ڈیرہ غازیخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سردارذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزامحمد ظفر اقبال نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ روڈ فیڈر ڈیرہ غازیخان سے پچھلے ڈیڑھ ماہ سے بے تحاشا اور بغیر شیڈول کے لوڈ شیڈنگ جاری ہے روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کا بند رہنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے اس علاقہ میں تاجر اور صنعتکار پریشان ہیں اس فیڈر کو انڈسٹریل فیڈر قرار دے کر انڈسٹری اور تجارت کو درپیش مسائل فور ی طورپر چھٹکار ا دلایا جائے تاکہ کاروباری طبقہ اور انڈسٹری بغیر کسی پریشانی اور رکاوٹ سے اپنا کام جار ی رکھ سکے کیونکہ یہ وہ واحد فیڈر ہے جو اگر ہلکی سے ہوا بھی چل پڑے تو ہوا رکنے تک اس کو فیڈر کو بند رکھا جاتا ہے بارش،آندھی طوفان کے وقت تو یہاں ہفتوں بجلی غائب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس روڈ پر قائم انڈسٹری اور دیگر تاجروں کا بہت زیادہ مالی نقصان اور وقت ضائع ہوتا ہے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازیخان چیف ایگزیکٹو میپکو اور دیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطا لبہ کرتا ہے اور فوری طورپر اس بغیر شیڈول اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے مطالبہ کرتا ہے۔
ڈیرہ غازی خان ()شدید آ ٹے کے بحران نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا گڈ گورننس کے دعوے ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ نے ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ا ہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد ملکی حالات کو کنٹرول نہیں کر سکی مہنگائی کے اژدھانے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی خارجہ و داخلہ پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں کرپشن کو ختم کرنے والے دعوے کر کے اس حکومت نے کرپشن کو مزید پروان چڑھایا تبدیلی صرف اور صرف اسلامی نظام میں ہے اور یہ نظام صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے اجلاس میں مرکز ی شوریٰ اور مرکزی مجلس عاملہ کے رکن شیخ عثمان فاروق، نائب امرا ء رشید احمد اختر،شیخ عبدالستار،منیر احمد کلاچی کے علاوہ جنرل سیکرٹری محمد غنا گجر، تحصیل کے امیر ڈاکٹر محمد اشرف بزدار، امیر زون ڈیرہ غازی خان سجاد احمد بلوچ،شیخ احمد یٰسین بھی موجود تھے۔
ڈیرہ غازی خان ()پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ثقلین خان کھوسہ عارضہ جگر میں مبتلا رہنے کے بعد بارضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں ان کی نمازجنازہ کربلا شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ، سابق ممبر میونسپل کارپوریشن سید عمران شاہ،پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری علی خان کھیتران،سٹی صدر بابا طاہر شاہ،پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر میر شہریار خان تالپور، ممبر پنجاب کونسل شبلی شب خیز غوری، سابق ڈسٹرکٹ بار صدور بہرام خان بزدار،یاسر علی خان کھوسہ،ملک غوث، سابق بار جنرل سیکرٹری سید طیب کلیم بخاری وکلا،تاجر برادری،دینی و مذہبی جماعتوں، ڈاکٹر ز، سرکاری افسران،یونین کونسلوں کے چیئر مین،وائس چیرمینز سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑ ی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو کربلا شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم ثقلین خان کھوسہ کی رسم قل خوانی24 جنوری بروزجمعہ بلاک نمبر 4 میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔
ڈیرہ غازی خان ()مثبت پاکستانی تحریک کے سلسلہ میں آج دو پروگرام منعقد ہونگے پہلا پروگرام صبح 9:30بجے غازی یونیورسٹی میں ہوگا جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ شرکت کریں گے اور دوسرا پروگرام سہ پہر 03:00بجے آرٹس کونسل میں ہوگا جس میں ڈیرہ غازی خان کی عوام، ٹیچر، طلبہ، پروفیسرز، ڈاکٹرز فیملیز و دیگر خواتین و حضرات شرکت کریں گے یہ بات محرک پاکستانی تحریک و ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے میڈیا کو بتائی انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم کردار سازی ہے اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ویژن اور پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اس تحریک کی ابتداء کی گئی ہے۔
ڈیرہ غازیخان() بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر دو حادثات،ایک شخص جاں بحق، دو زخمی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور جاں بحق کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیاتفصیلات کے مطابق بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر ڈرائیورز کی غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب دو ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا گئے حادثے کے نتیجہ میں ایک ٹرک کاڈرائیور بیس سالہ محمد حنیف شدید زخمی ہوگیا اسی طرح دوسرے حادثہ میں حبیب آباد روڈ سخی سرور کے نزدیک ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔
ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ترقیاتی منصوبوں کی ٹیکنیکل انسپکشن،بروقت تکمیل اور معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی نے ترقیاتی منصوبوں میں ٹیسٹ کٹ لگا کر اور پیمائش کرکے معیار چیک کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی نے تحصیل کوہ سلیمان کا دورہ کیا۔کمیٹی نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،لوکل گورنمنٹ،سیاحت،بلڈنگز اور دیگر 17 سیکٹرز کے زیر تکمیل اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔کمیٹی کے کنوینئر پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،اراکین ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایگزیکٹو انجینئرز عمیر لطیف،جواد کلیم اللہ،محمد خلیل اور دیگر ماہرین نے روڈز،پل،واٹر سپلائی اور دیگر سکیموں کا معیار چیک کرنے کیلئے ٹیسٹ کٹ لگائے،مٹیریل کا لیبارٹری ٹیسٹ کرنے کے ساتھ چوڑائی،گہرائی اور دیگر پیمائش چیک کی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کمیٹی کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام کا پیسہ کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا۔مانیٹرنگ کمیٹی ہر منصوبہ کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لے اور سکوپ آف ورک کے مطابق منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کیلئے مانیٹرنگ اور سفارشات پیش کرے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔غیر معیاری کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ بھاری جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔
ڈیرہ غازیخان():ڈیرہ غازی خان میں فن پہلوانی کے فروغ کیلئے دنگل کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شہروں کے پہلوانوں نے طاقت اور مہارت کے جوہر دکھائے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈویژنل سپورٹس آفس کی طرف سے سٹی پارک ڈیرہ غازی خان میں دیسی کشتی کے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں رحمان،رزاق،جھارا،فاروق،عبدالرحیم،غفار،سلیمان،مدنی،یونس،رمضان،جمیل،عثمان،عابد ملتانی اورسجاد پہلوان نے اپنے مقابلے جیت لئے۔مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف محمد لطیف پتافی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،صد ر ریسلنگ ایسوسی ایشن عبدالکریم،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود،پی ٹی آئی کے رہنما ملک محبوب ثاقب کے علاوہ شفیق اعوان،شیر پنجاب عمیر پہلوان اور دیگر نے پہلوانوں،منتظمین اور مہمانوں میں انعامات،تحائف تقسیم کئے۔منصف کے فرائض استاد محمد رمضان نے انجام دئیے،محمد ہارون سعید،آفتاب احمد ملک ارشد علی اور دیگر موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ٹڈی دل کے حملہ کے نقصانات کو کم کرنے اور بروقت اطلاع کیلئے ہیلپ لائن1129 قائم کردی ہے،صوبائی کنٹرول روم 04299204409 کے علاوہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے کنٹرول روم 0649260340 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔پی ڈی ایم اے ڈیرہ غازی خان کے فوکل پرسن نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب راجہ خرم شہزاد عمر کے احکامات پر ہیلپ لائن اور کنٹرول روم ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کریں گے پی ڈی ایم اے ٹڈی دل سمیت ہر آفت سے نمٹنے کیلئے کام کررہی ہے۔ٹڈی دل کی موجودگی کی بروقت اطلاع سے فصلوں کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔حکومت پنجاب ٹڈی دل کی تلفی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔
ڈیرہ غازیخان():کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کے لئے ملکر کام کیا جائیگاسرکاری اداروں کی چار دیواری اور سڑکوں کے ساتھ جمی مٹی صاف کرائی جائے گی گرین بیلٹس کو بہتر کیا جائیگاپودوں اور نرسریوں پر توجہ دیکر شجرکاری کو فروغ دیا جائیگاسرکاری اداروں،رہائش گاہوں اور چاردیواری کو جاذب نظر بنانے کیلئے ایک ہی کلر سکیم کے تحت رنگ و روغن کیا جائیگاعلاوہ ازیں کمشنر نسیم صادق نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل سنے اور حل کے احکامات جاری کئے.
ڈیرہ غازیخان():ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرناطق حیات غلزئی کا ملتان تبادلہ کر دیاگیا ہے جبکہ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان تعینات کر دیاگیاہے. اس سلسلے میں سنٹرل سٹیشن پر ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیواینڈ سیفٹی آفسیرز محمد اختر بھٹہ اور حسنین رضا، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف، میڈیا کوارڈینیٹر محمد حسنین کھتران، اسٹیشن کوراڈینیٹرز محمد سرور، عالمگیر، محمد اسد،سینئر اکاؤنٹنٹ محمد خلیل و دیگر نے شرکت کی ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے ریسکیورز کو اُن کی کمانڈ میں انتہائی محنت اور دیانتداری سے کام کرنے پر سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ آئندہ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ڈاکٹر حسین میاں کی زیر قیادت انتہائی جانفشانی اور محنت سے کام کریں گے اور محکمے کا نام روشن کریں گے.
ڈیرہ غازیخان():ڈیرہ غازیخان شہر میں وال چاکنگ، تشہیری مواد اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں. سڑکوں پر موجود ڈیوائیڈرز کی صفائی کے ساتھ ایک ہی کلر سکیم کے تحت رنگ کیا جائے گا. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں. انہوں نے جیل روڈ،ریلوے روڈ،کالج روڈ،پل ڈاٹ،مانکا کینال،چوک چورہٹہ،جنرل بس سٹینڈ،غازی پارک اور دیگر مقامات کا دورہ کیا انہوں نے نہری پانی کی فراہمی کیلئے کھال کا سروے کرکے بحالی کی سفارشات طلب کرلیں۔کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں وال چاکنگ،دیوروں اور کھمبوں پر لٹکی رسیاں اور ہر قسم کا تشہیری مواد فوری ہٹا دیا جائے انہوں نے مانکا کینال کے کناروں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کارپوریشن عملہ کو کہا کہ وہ نشانات لگائیں اور متعلقہ افراد کو کہیں کہ وہ فوری طور تجاوزات رضاکارانہ طور ہٹادیں بصورت دیگر سامان ضبط کرلیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر موجود ڈیوائیڈرز کو ایک ہی رنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر نے معائنہ کرتے ہوئے غازی پارک کی بحالی میں مصروف مالیوں کو شاباش دی۔انہوں نے وئیر ہاوس کا دورہ کرتے ہوئے جھولے،بنچز،سلائیڈنگ اور بگھی کی تیاری کا جائزہ لیاپرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ،ایکسئین زراعت انجینئرنگ چوہدری ندیم،افضل جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب شفافیت و معلومات تک رسائی کے قانون 2013کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں پبلک انفارمیشن آفیسرز مقرر کر دیئے گئے ہیں جو شہریوں کو متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ادارہ کی پالیسی سے متعلق آگاہی دیں گے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہرفاروق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولیٹیکل اسسٹنٹ / کمانڈنٹ بی ایم پی و بلوچ لیوی سید موسی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد شاہد کو پبلک انفارمیشن آفیسرز مقرر کیاگیا ہے جو اپنے دفاتر اور تحصیلوں سے متعلق معلومات فراہم کریں گے.
ڈیرہ غازیخان():ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ، کوٹ چھٹہ کے دفاتر میں کام کرنے والے سکیل ایک سے گیارہ تک کے اکیس ملازمین کو ریگولر کر دیاگیاہے او راس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے جس کے مطابق ڈی سی آفس میں تعینات جونیئر کلرکس ارسلان اقبال، محمد امتیاز افضل، فہد رشید، عمار یاسر عابد، اظہار الحق، محمد ارسلان علی، نائب قاصد عکاش محسن،عبدالوحید، سمیع اللہ، زبیر عباس، غلام اکبر او رمحمد شعیب کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے دفتر میں تعینات جونیئر محمد شاہ رخ، جنید اکبر، فیصل ہمایو ں، نائب قاصد محمد سلیم، سلیمان شبیر، شان بابر، اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تعینات جونیئر کلرک محمد فہیم اعظم، اے سی آفس کوٹ چھٹہ میں تعینات نائب قاصد ارشد حسین، اے سی آفس تونسہ میں تعینات نائب قاصد محمد فہیم کی سروس کو ریگولر کر دیاگیاہے.
ڈیرہ غازیخان():الیکشن کمشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج اور تصحیح کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کر دی ہے. ضلعی الیکشن کمشنر ڈیرہ و راجن پور اصغر علی ڈاہا کے مراسلہ کے مطابق الیکشن کمشن نے ضلع ڈیرہ غازیخان کی غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 26دسمبر 2019کو کر دی تھی جس کے تحت ضلع میں فہرستوں کے معائنہ کیلئے ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے تھے. انہوں نے بتایاکہ ڈسپلے سنٹر کے معائنہ کیلئے تاریخ 24جنوری مقرر کی گئی تھی جس میں اب 15 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے. ضلعی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ رائے دہندگان ووٹ کے اندراج اور دیگر معلومات کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں. انہوں نے بتایاکہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے فارم نمبر 15، ووٹ پر اعتراض حذف کرنے کیلئے فارم نمبر 16او رکوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر 17حاصل کر کے ڈسپلے سنٹرپر جمع کرا سکتے ہیں. ضلعی آفیسر نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کو اغلاط سے پاک بنانے کیلئے الیکشن کمشن کا ساتھ دیا جائے انہوں نے کہاکہ ووٹ قوم کی امانت ہے جس کیلئے اندراج لازمی ہے.
ڈیرہ غازیخان():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات اور لوازمات پورے کرنے والے بس سٹینڈ کے لائسنس کی تجدید کی جائے گی. درخواستوں میں غیر ضروری اعتراضات اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی. انہو ں نے یہ بات اپنے آفس میں بس سٹینڈاور اڈوں کی تجدید سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق، ملک محمد اقبال ثاقب اوردیگر موجو دتھے. اجلا س میں موصول شدہ درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے خامیوں کو فوری دور کرنے کے احکامات جاری کیے گئے.
ڈیرہ غازیخان():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں اور ضلع ڈیرہ غازیخان میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے. ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاکہ آٹا کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے رجسٹرڈ 18فلورملز کو روزانہ کی بنیاد پر 450میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے اور کوٹہ کے تحت آٹا تیار کر کے ضلع کے مختلف مقامات پر قائم سیل پوائنٹس اور فیئر پرائس شاپس پر فراہم کیاجارہا ہے. سیل پوائنٹس اور فیئر پرائس شاپس پر 20کلو آٹے کا تھیلہ 805روپے میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاگیاہے. ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں. ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ کوٹہ کے مطابق آٹا تیار نہ کرنے والے فلورملز مالکان کو 36لاکھ روپے سے زائد اور ڈیلرز و دکانداروں کے خلاف گرانفروشی پر لاکھوں روپے جرمانہ کے ساتھ مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں. ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ کمرشل بنیاد پر آٹا کی دیگر صوبوں میں ترسیل پر پابندی عائد کرکے تمام چیک پوسٹوں پر نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے.
ڈیرہ غازیخان():کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان کی چار دیواری کے ساتھ موجود تجاوزات اور دکانوں کی فہرست طلب کر لی ہے. چار دیواری کے نزدیک روڈ پر جمی مٹی صاف کرنے اور گرین بیلٹس میں تبدیل کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں. یہ احکامات انہوں نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی او رایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی سے گفتگو کرتے ہوئے جاری کیے. علاوہ ازیں کمشنر نے ہسپتال اور کالج روڈ کا بھی دورہ کرتے ہوئے صفائی کے بارے میں ہدایات جاری کیں.
ڈیرہ غازی خان () ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام انٹر کالجز ہاکی چیمپئین شپ گورنمنٹ بوائز کالج مظفر گڑھ میں منعقد ہو ئی ہاکی چیمپئین شپ کا فائنل میچ گورنمنٹ بوائز کالج مظفر گڑھ بمقابلہ گورنمنٹ لیب ہائر سکینڈری سکو ل (قائد اکیڈمی) ڈیرہ غازی خا ن کھیلا گیا یہ فائنل میچ صفر کے مقابلہ میں دو گول سے گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری سکول (قائد اکیڈمی) ڈیرہ غازی خا ن نے جیت لیا میچ کے دوسرے کوارٹر میں شرجیل پتافی نے قائد اکیڈمی کی طرف سے پہلا گول کیا میچ کے چوتھے اور آخری کوارٹر میں محمد عثمان نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا لیا اس ہاکی فائنل میچ کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد خالد ڈاہا تھے جبکہ اس میچ کو سپر وائز محمد ندیم الحسن کوکب اور محمد ہارون سعید انٹر نیشنل ہاکی ایمپائر نے کیا مہمانوں میں بورڈ کی طرف سے محمد جمیل ڈائریکٹر بورڈ اور قائد اکیڈمی ڈیرہ غازی خان کے منیجر محمد طارق موجودتھے
ڈیرہ غازیخان ()ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابی سے آپریشن جاری،ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں دوران آپریشن بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹل 30 بور اور 1080 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیااسی طرح پولیس تھانہ سخی سرور نے ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ وہوا رانا شبیر احمد نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کر تے ہو ئے نان پیڈ کسٹم گاڑی کی سمگلنگ ناکام بنا دی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں ملوث افراد نے براستہ کوتانی ڈگر والی موڑ دھندا شروع کر رکھا تھا جس پرپولیس تھانہ وہوا نے دوران ناکہ گاڑی قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر دیاجبکہ ایک ملزم ایاز احمد کو گرفتار کر لیااس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ ضلع کو اسلحہ اور منشیات سے پاک کر کے ہی دم لیں گے اور ضلع بھر میں تعینات ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات دی گئی ہے کہ عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ امن وامان کی صورت حال کو بحال رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون