دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چوہدری شجاعت حسین بھی حکومت سے اتحاد کے معاملات پر بول اٹھے

تجاویز دیتی ہے، حکومتی حواری غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں

چوہدری شجاعت حسین بھی حکومت سے اتحاد کے معاملات پر بول اٹھے،، کہتے ہیں ق لیگ کی تنقید نہیں کرتی،، تجاویز دیتی ہے، حکومتی حواری غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے لاہور بار کے وفد نے ملاقات کی،،،

سابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محض اتحادیوں کی کیٹگری میں نہ رکھا جائے، ق لیگ کی باتوں کو مخالفت کے زمرے میں لینے کے بجائے حکومت کو تجاویز سے استفادہ کرنا چاہئے،،

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی اصلاح چاہتے ہیں مگر حکومت کے بعض حواری ہمارے کلپ دکھا کر غلط فہمی پیدا کرتے ہیں،،

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ہمیشہ خواہش رہی عوام کو بنیادی سہولیات، فوری اور سستا انصاف ان کی دہلیز پر ملے۔۔۔۔

About The Author