دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان
روجھان اور اس کے گرد و نواح میں یو فون انٹرنیٹ سروس میں خرابی یو فون صارفین کو شدید پریشانی لاحق یو فون سروس میں خرابی گزشتہ رات سے ہے ۔

صارفین نے یو فون کمپنی سے خرابی کو دور کر کے جلد سروس بحال کرنے کا مطالبہ ۔


روجھان

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کی ہدایت پر جرائم کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصرین کے خلاف علاقے میں کارروائی کا آغاز ۔

روجھان پولیس کی کارروائی علی الصبح بستی عظیم دولانی میں ریڈ 2 جرائم پیشہ عناصر گرفتار اسلحہ برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق  مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج علی الصبح 4:30 منٹ پر کچہ چک چانڈکہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے

بستی عظیم دولانی پر ریڈ کر کے 2 جرائم پیشہ افراد کرم حسین اور صدام حسین پسران عظیم اللہ قوم دولانی سکنہ چک چانڈکہ روجھان ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور میگزین اور رونڈز برآمد کر کے

ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان سے مزید پوچھ گچھ (تحقیقات) جاری ہے

معززین شہر و عمائدین علاقہ نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔


روجھان

ڈی پی او راجن پور کے احسن اقدام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ خان کو خراج تحسین ۔ چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ

چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی بلوچ نے کرائم رپورٹر اعتماد نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے جنہوں نے روجھان میں جرائم کے روک تھام کے لئے

ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان اور اس کی پوری ٹیم جرم کے خاتمے کیلئے شب و روز محنت کر رہی ہے

اور ہمارے علاقے میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ڈی ایس پی روجھان اور اس ٹیم کے آنے سے جرائم میں کافی حد تک کنٹرول بھی ہو چکا ہے

اس پر ہم ڈی ایس پی سرکل روجھان ایس ایچ او روجھان اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


روجھان

روجھان میں لگائے گئے دونوں پوائنٹس پر سرکاری آٹے کی ارزاں نرخوں پر فروخت جاری
روجھان میں لگائے گئے

دو الگ الگ پوائنٹس پر سرکاری آٹا ارزاں نرخوں پر فروخت جاری ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے آٹے کے دونوں پوائنٹس کا دورہ کیا اور آٹے کی فروخت کی صورتحال کا جائزہ لیا

اور خود شریک ہوئے آج نظم وضبط کے ساتھ دونوں پوائنٹس پر آٹے کی فروخت جاری رہی مگر آج دیکھنے کو ملا ہے کہ

کچھ لوگ مسلسل تین دنوں سے آٹا خرید رہے ہیں جو دوسرے غریبوں کی حق تلفی کے مترادف ہے ہم اسسٹنٹ کمشنر روجھان کی توجہ اس، سمت بھی مزکور کرنا چاہتے ہیں کہ

ایسے افراد پر نظر رکھنی چاہیئے جو ہر روز آٹا خرید رہے ہیں اور کچھ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ چھوٹے دوکاندار سرکاری آٹا ارزاں نرخوں پر خرید کر دیہاڑی دار نادار مفلس مزدوروں کو 64 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت کرنے کی بھی اطلاعات ہیں

روزہ آٹا خریدنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور دونوں پوائنٹس پر بیک وقت آٹا فروخت کیا جائے تاکہ جو لوگ ایک پوائنٹ سے آٹا خرید کر دوسرے پوائنٹ پر بھی آٹا خریدتے ہیں ان کا تدارک کیا جائے

جو دوسرے مزدور نادار اور مفلس لوگوں کے حق تلفی کے مترادف ہے ایسے ہر روز کے آٹا خریداروں کی حوصلہ شکنی کی جائے

آج دونوں پوائنٹس پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی موجودگی میں 200 تھیلے 805 روپے فی تھیلہ فروخت کیا گیا۔


روجھان

وزیراعظم پاکستان کا عوام کے لئے خصوصی پیکج روجھان کے یوٹیلٹی سٹور پر اشیائے خوردونوش کی سرکاری مقررہ قیمتوں پر فروخت جاری۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پاکستانی عوام کے لئے خصوصی ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹور روجھان میں مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر ضروریات زندگی کی خوردونوش کی اشیاء کی فروخت بلاامتیاز جاری ہے

جس میں چاول، چینی، دالیں، آٹا، گھی، کوکنگ آئل، صرف، صابن، شیمپو اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں یوٹیلٹی سٹور کے انچارج حافظِ ارشاد رحیم سیال نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹور پر جملہ اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں جن کی فروخت سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر جاری ہے اور بلا امتیاز تحصیل بھر سے تعلق رکھنے والی عوام کو مہیا کر رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اشیائے خوردونوش یوٹیلٹی سٹور روجھان سے خریدیں اور وزیراعظم کے خصوصی ریلیف پیکج سے مستفید ہوں ۔


روجھان

اسسٹنٹ کمشنر روجھان کا پیدل وزٹ اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے معظم مارکیٹ، بنوں مارکیٹ، میراں روڈ، عید گاہ کے نشیبی جگہوں سے نکاسی آب کے بارے میں صورتحال کا جائزہ لیا وزٹ دو گھنٹے تک جاری رہا اور سب انجینئر محمد شاہد کو نکاسی آب کے لئے ہدایات دیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے عوامی شکایات پر عملہ صفائی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے پیدل وزٹ کیا اور میراں پور روڈ، بنوں مارکیٹ، عید گاہ، اور معظم مارکیٹ کے نشیبی جگہوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

اور میراں پور روڈ، بنوں مارکیٹ عیدگاہ کے نشیبی جگہوں سے سیوریج کا جمع شدہ پانی نکالنے کی ہدایت دی اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے سینئر سب انجینئر سے نکاسی آب کے بارے میں گفتگو کی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے بارے میں مشورہ کیا

اور پیٹر انجن لگا کر پانی نکالنے پر اتفاق ہوا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے دوکانداروں کو بھی میونسپل کمیٹی سے تعاون کرنے کے بارے میں بھی ہدایت کی اور مارکیٹوں کا کیچڑ اور نکاسی آب پر جلد کام کرنے کی ہدایت کی

جس پر سنیئر سب انجینئر محمد شاہد نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کو اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ایک ہفتے تک مسلسل صفائی کریں اور کل سے نکاسی آب کے انتظامات شروع کریں

اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے جملہ مارکیٹوں کے تاجران و دکانداران کو تعاون کی تاکید کی جس پر دوکانداروں نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ایک ہفتے تک صفائی کی صورتحال کو بہتر بنا کر کام کی رپورٹ پیش کریں

اور میراں روڈ، بنوں مارکیٹ، معظم مارکیٹ اور عیدگاہ سے پانی کی جلد نکاسی کے لئے کام شروع کرنے کی تاکید کی

اس موقع پر سابق تحصیل ناظم روجھان سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ اور دورغہ صفائی سید نزیر شاہ بخاری بھی اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے ہمراہ تھے یہ وزٹ مسلسل دو گھنٹے پیدل کیا گیا ۔


عوامی اپیل

آرپی او ڈیرہ غازی خان ‘ڈی پی اوراجنپورسےاپیل کہ وہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکوسودمافیاکے خلاف کریک ڈاٶن کرنے کےاحکامات جاری کریں

گزشتہ چندسالوں سے سودمافیانے راجنپورضلع میں اپنے پنجے مضبوط گاڑھ لیے ہیں سودمافیا کیخلاف گزشتہ چندسالوں میں ضلع راجنپورکےاندر کارٶاٸی ناھونا اس یزیدصفت سودمافیا کی حوصلہ افزاٸی سے کم ناھے اس سودکے کاروبارکرنےوالو پر

بااثرسیاسی لوگوں کاہاتھ ھے جوقانون نافذکرنے والے اداروں کیلیے رکاٶٹ کااہم سبب ھے سودخورمافیا نےکٸی گھراجاڑےہیں

کھاد سپرےموٹرساٸیکل ٹریکٹرشوروم مالکان نے کٸی معززشہریوں کویرغمال بنارکھاھے ضلع راجنپورکے تقریباً65%لوگ سودمافیا کےہاتھوں لٹ چکے ہیں

اصل رقم سے زاٸدرقم سودمافیانے ریکورکرلی ھے مگرمتاثرین کے چیک پرنوٹ اپنے پاس رکھ کرناجاٸزوصولی معمول بنارکھی ھے

میری قانون نافذکرنے والے اداروں سے اپیل ھے کہ وہ سودمافیاپراپناشکنجہ کس کر انہیں کیف کردارتک پہنچانے میں اپنا کرداراداکریں.03363455516


روجھان

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی کوٹ کرم خان میں سابق ناظم یونین کونسل کوٹ کرم خان سردار اشتیاق مزاری کے ظہرانے میں شرکت ۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کوٹ کرم خان میں سابق ناظم یونین کونسل کوٹ کرم خان سردار اشتیاق مزاری کی دعوت پر ان کے دیرے پر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا کہ بابائے تمن مزاری سردار میر بلخ شیر مزاری کی کاوشوں کی بدولت ان کے دور میں کوٹ کرم خان میں مثالی طور پر ترقیاتی کام ہوئے جس میں ٹیلی فون ایکسچینج کے قیام کا منصوبہ اور بجلی کا منصوبہ بھی دیا گیا

جس کے ہم آج تک شکرگزار ہیں اشتیاق مزاری نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ کرم خان میں سابق ترقیاتی منصوبوں کی روایات برقرار رکھتے ہوئے ہمارے علاقے کوٹ کرم خان میں گیس کی سہولت دی جائے

تاکہ ہمیں بھی گیس کی فراہمی میسر ہو اور ہمارا علاقے کی عوام اس سہولت سے مستفید ہو اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی آمد پر ان کے لئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا

سردار اشتیاق مزاری سمیت معززین و عمائدین علاقے کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں ربنواز مزاری، فضیل مزاری، وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راجن پور

سردار ندیم حشمت مزاری و دیگر لوگوں شامل تھے اس کے بعد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری لاہور روانہ ہو گئے ۔


روجھان

بحکم ایس ڈی او واپڈا روجھان ذیشان اشرف راجپوت کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل مورخہ 23/1/2020 بروز جمعرات عمرکوٹ فیڈر کی بجلی کا مرمتی کام

کے سلسلے کی وجہ سے عمرکوٹ فیڈر کی بجلی صبح 8:30 سے دوپہر 12:30 منٹ تک بجلی بند رہے گی

عمرکوٹ کی عوام الناس نوٹس فرما لیں یہ بات تحصیل رپورٹر نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے انجارچ گریڈ اسٹیشن روجھان محمد اسماعیل ملک نے بتایا ۔


روجھان

زرائع کے مطابق مُلک گیر پولیو مہم 16,17,18,19,20 دسمبر 2019 تک روجھان میں بلاتعطل کے مہم شروع ہو کر اختتام پزیر ہوئی

مگر تاحال اس مہم میں حصہ لینے والے ایریا فیلڈ پولیو کے ٹیموں کو معاوضہ کی ادائیگی نہ ہوسکی زرائع
اور رواں ماہ ڈیرہ غازی خان دو بچوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا

تو روجھان سمیت پورے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ریکور مہم 14,15,16,17,18 پانچ روزہ پولیو مہم بھی اپنے اختتام کو پہنچی

مگر آفیسران کو معاوضہ کے ادائیگی کی پرواہ تک نہیں ہوئی
متعلقہ آفیسران و ڈی سی راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

About The Author