مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی، نامعلوم چور وں نے ایک ہی رات میں موبائل شاپ اور سپر سٹور کے تالے توڑ کر دوکانوں کا صفایا کردیا،لاکھوں کے موبائل فون و دیگر سامان لے گئے،چور دونوں دوکانوں کے سی سی ٹی کیمرے ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے،

چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی واداتوں پر تاجر برادری سمیت شہری خوف زدہ،پولیس کے خلاف اجتجا ج،پولیس گشت بڑھانے اور چوروں کے گروہ کو فوری گرفتار کرکے سامان برآمد کرانے کا مطالبہ، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،

پولیس کا گشت کا نظام موئثر نہ ہونے پر آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر تاجر برادری سمیت شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں،گزشتہ شب تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قریب میں شاہراہ پر موجود نامعلوم چوروں نے سمارٹ موبائل شاپ کے تالے توڑ کر دوکان سے 25 لاکھ مالیت کے موبائل فون چوری کرلیے

جبکہ اسی دوکان کے سامنے رائل شاپنگ سنٹر کے تالے توڑ کر دوکان سے 2 لاکھ سے زائد مالیت کا کریانہ کا سامان چوری کرلیا گیا، چور واردات کے بعد دونوں دوکانوں کے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر ساتھ لے گئے،

مذکورہ دونوں دوکانوں کے قریب بنک اور پٹرول پمپ موجود ہے،جہاں پر سیکیورٹی گارڈ بھی موجود رہتے ہیں مگر اسی دونوں چوری کی وارداتوں سے سیکیورٹی گارڈ بھی لاعلم رہے، دوسری طرف چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری سمیت شہری خوف زدہ ہیں،

اور آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں سے پریشان ہیں، دوسری طرف تھانہ کوٹ ادو میں پولیس کا موئثر گشت نہ ہونے پر چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، تاجر برادری سمیت شہریوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخاں سمیت ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس، ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری سے مطالبہ کیاکہ

شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور پولیس کا گشت بڑھایا جائے جبکہ چوروں کے گروہ کو فوری طور پر گرفتار کرکے چوری ہونے والاسامان برآمدکرایا جائے بصورت دیگر تاجر برادری اجتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔


کوٹ ادو

کوٹ ادووگردو نواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار، لوگوں میں موت بانٹنے لگے، محکمہ صحت نے چپ سادھ لی،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وگردو نواح میں جگہ جگہ عطائی ڈاکٹر بن کر بیٹھے ہیں جو ڈسپنسر کے لائسنس ٹھیکے پر لے کر میڈیکل سٹور چلا رہے ہیں،

یہ عطائی کھلے عام مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں اور ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات فراہم کرتے ہیں،کئی عطائیوں نے ڈاکٹروں کے نسخے فوٹو کاپی کروا کہ خفیہ طور پر رکھے ہوئے ہیں اور ان نسخوں پر مریضوں کو دوائی دیتے ہیں،

یہ عطائی کھلے عام میڈیکل سٹوروں پر ڈاکٹر بن کر مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور ممنوعہ ادویات جن میں ذہنی سکون کی ادویات، جنسی ادویات اور سٹیرائیڈ شامل ہیں کھلے عام مریضوں کو دے رہے ہیں،

یہ میڈیکل سٹور والے عطائی انتہائی خطرناک امراض جن میں ہیپاٹائیٹس، دل کے امراض، شوگراور گردوں کے امراض شامل ہیں ان کا علاج کررہے ہیں اور چند روپوں کی غرض سے مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں،

اس سارے معاملے میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے چپ سادھ رکھی ہے،محکمہ صحت ان عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوروں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کی بجائے فرضی کاروائی ڈالنے کے لیے کوالیفائیڈ ہومیو پیتھک ڈاکٹروں اور حکما کے خلاف ایکشن لیتے ہیں

اور ان کے چالان کردیئے جاتے ہیں، کوٹ ادواور اس کے گردونواح موجود اکثر ہومیو پیتھک ڈاکٹرز اور حکما جو کہ کوالیفائیڈ اور پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن سے رجسٹر ہیں ان کے خلاف بلاوجہ محکمہ صحت کی ٹیمیں آئے دن ایکشن لیتی رہتی ہیں

اور ان کو ہراساں کرتی رہتی ہیں لیکن جو عطائیت کررہے ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی،شہریوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے ان عطائیوں کے خلاف اپریشن کرنے کا مطالبہ کیاہے۔


کوٹ ادو

ایک ہی دن میں 2 موٹر سائیکلیں چوری، فراڈی نے ٹریول ایجنٹ کے امانت رکھے پاسپورٹ ایئر ٹکٹیں غائب کر دیں، قبضہ گروپ کا محنت کش کی اراضی پر قبضہ کی نیت سے دھاوا،مزاحمت پر محنت کش پر تشدد زخمی کرکے فرار،

پولیس نے منشیات فروش بھی دھرلیا،بھاری مقدار میں چرس برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ چاہ درکھان والہ کا رہائشی عامر خورشید گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل نمبری 1639 ڈی جی ایم پر پٹواری عبدالحمید کھنڈ کے دفتر گیا

اور اپنی موٹر سائیکل دفتر کے باہر کھڑی کر دی،کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چوری اٹھا کر لے گئے،

جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع پتل واپڈا کالونی کا رہائشی طاہر محمود چھجڑہ گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل نمبری 9643ایم ایچ کے گھر کے باہر گلی میں کھڑا کرکے گھر گیا کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی

جسے نامعلوم اٹھاکرلے گئے،تھانہ سنانواں کے علاقہ چک نمبر 123 ٹی ڈی اے ضلع لیہکے رہائشی ٹریول ایجنٹ مہر اورنگزیب نے سنانواں کے رہائشی شکیل لدھانی اور خادم لدھانی کے پاس ایک سو10عمرہ زائرین کے پاسپورٹ اور ائیر لینز کی ٹکٹیں امانت رکھی جسے زائرین نے وہاں سے اٹھانا تھا

مگر دونوں فراڈیوں نے پا سپورٹ اور ایئر ٹکٹیں غائب کر دیں پولیس سنانواں نے ٹریول ایجنٹ محمد اورنگزیب کی مدعیت میں دونوں کے خلاف نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 601 ٹی ڈی اے کے رہائشی مظفر حسین آرائیں کی اراضی پر قبضہ گروپ احمد حسن آرائیں نے اپنے دیگر ساتھیوں اقبال آرائیں سرفراز آرائیں،احمد رضا،فیاض احمد آرائیں، آصف آرائیں 5 نامعلوم کے ہمراہ رقبہ پر قبضہ کی نیت سے دھاوا بول دیا،

مزاحمت پر مظفر حسین آرائیں کو تشدد کا نشانہ بنایا اہل علاقہ کے آنے پر فرار ہوگئے،پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت شیرے والی نرسری کے ساتھ منشیات فروش بیٹ قائم والہ کے رہائشی نصیر رڈ کو گرفتار کرکے اسی کے قبضہ سے ایک پاؤ چرس برآمد کرلی،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

مزمل نامی تاجر سے ادھار رقم کے بدلے چیک دے کر پیمنٹ سٹاپ کرانے والے نصراللہ کی ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے گرفتار کرلیا,

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے تاجر چوہدری مزمل نے محلہ موچی والا کیرہائشی نصراللہ جس سے اکثر لین دین رہتا تھا 6اکتوبر کو دکان سے رقم ادھار لی اور بدلے 17 لاکھ مالیت الفلاح بنک کا چیک دیا تھا

مقررہ تاریخ پر جب رقم نکوانے کی غر ض سے بنک پہنچا تو معلوم ہوا اکاؤنٹ میں رقم تو موجود ہے لیکن پیمنٹ سٹاپ کرائی ہوئی ہے۔متعدد بار رقم کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل سے کام لیتا رہا اور انکاری ہوگیا،

رقم دھوکہ سے لیکر ہڑپ کرگیا ہے جس پر تھانہ کوٹ ادو میں مقدمہ نمبر 314/19 درج کرلیا گیا تھا تاہم عبوری ضمانت کے لئے ہائی کورٹ رجوع کیا ہوا تھا

گزشتہ روز ضمانت خارج ہونے پر نصراللہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔


کوٹ ادو

حکومت پنجاب کے ”صحت مند پنجاب“کے دعوے جھوٹے،ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے کوٹ ادوشہرو گر دو نواح میں غیر معیاری اور مضر صحت غیر رجسٹرڈ آئل اورگھی کی سپلا ئی دھڑلے سے جاری،

مضر صحت آئل اورگھی بیکریوں سمیت سویٹ پیلسوں اور ہوٹلوں پر استعمال ہونے لگا،پیور فوڈ ایکٹ ٹیم نے خاموشی اختیار کر لی،غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے گھی سپلائی کر نے والے ڈیلروں نے عوام کو بیمار کر نے کا ٹھیکہ لے لیا،

نا قص اور غیر معیاری گھی سے شہری،معدے اور پیٹ کی مو ذی امراض میں مبتلا ہو نے لگے،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ،تفصیل کے مطا بق حکومت پنجاب کے”صحت مند پنجاب“کے دعوے صرف کاغذوں تک محدود ہیں،

کوٹ ادو اور گر دو نواح میں ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے مضر صحت اور غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے گھی اور آئل کی ڈھڑلے سے فروخت جاری ہے،

مذکورہ ناقص اور غیر معیاری گھی اور آئل شہر میں قائم بیکریوِں سویٹ پیلسوں اور چھوٹے بڑے ہوٹلوں سمیت سموسہ پکوڑا ودیگر کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال ہو رہا ہے جس کے استعمال سے بچے بوڑھے نوجوان اور خواتین مختلف پیٹ اور معدے اور دیگر موذی امراض کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں

جبکہ ڈیلر چند پیسے کما نے کی خا طر عوام کو بیمار کرنے میں دن رات اپنا کام دھڑ لے سے جاری رکھے ہو ئے ہیں،

دوسری طرف حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی جانے والی پیور فوڈ ایکٹ ٹیم ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے،علاقہ مکینوں نے شدید احتجا ج کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق،

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خا ن ترین اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ سے مطالبہ کیا کہ کوٹ ادوشہرو گر دو نواح میں غیر معیاری اور مضر صحت غیر رجسٹرڈ آئل اورگھی کی سپلا ئی کرنے والوں ڈیلروں کے خلاف اپریشن کیا جائے

اور بیکریوں،ہوٹلوں اور سویٹ پیلسوں ودیگر اشیاء میں غیر معیاری ناقص گھی آئل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیکی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھری اور معیاری گھی سے تیار شدہ اشیاء میسر آ سکیں۔


کوٹ ادو

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ تحصیل کوٹ ادو میں آٹے کا کوئی بحران نہیں،حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تحصیل بھر میں آٹے کے 20کلو کا تھیلہ سرکاری نرخ کے مطابق 805روپے میں وافر مقدار میں دستیاب ہے،

شہری مختلف مقامات پر لگائے گئے سیل پوائنٹس سے آٹا خرید سکتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کوٹ ادو کے سامنے لگے آٹا کے سیل پوائنٹ کا معائنہ کے دوران کیا،

انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں کسی جگہ آٹے کا کوئی بحرا ن نہیں ہے، تحصیل کی عوام نہ صرف دکانوں سے آٹا خرید کرسکتے ہیں

بلکہ آٹے کے مختلف جگہو ں پر بنائے گئے سیل پوائنٹس کے علاوہ مختلف مقامات پر فلورملز کے کھڑے ٹرکوں سے بھی آٹا باآسانی خرید سکتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ

تحصیل بھر میں آٹے کی رسد اور طلب میں توازن ہے، تمام ملوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے،وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے ہمراہ بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر دکانوں کا معائنہ کررہے ہیں،

زائد قیمت وصول کرنے والے اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف نہ صرف جرمانہ کیا جارہا ہے بلکہ سخت سے سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے،


کوٹ ادو

میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے ہیڈ کلرک رانامحمدآصف نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے رانا عبدالغفار کی جانب سیصوبائی محتسب اعلی کو دی گئی درخواست کے مطابق اس کے کیس کی انکوائری اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کررہے ہیں

جنکی رپورٹ صوبائی محتسب اعلیٰ کو بھیجی جائے گی،انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ میں نقشہ کی فیس کے معاملہ کو دیکھا جا رہا ہے،

اگر فیس بنے گی وہ جمع کرائیں گے،اگر نہیں بنے گی تو اس کا نقشہ پاس کردیا جائے گا،صوبائیمحتسب اعلی کی ہدایت کے مطابق اس کیس کی انکوائری2ماہ میں مکمل کرکے انکوائری کی رپورٹ انہیں بھیج دی جائے گی،

رانا محمد آصف نے کہا کہ اس پر لگائے گئے الزامات کے وہ 15سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں غلط ہے،

وہ ہیڈ کلرک کی پوسٹ پر ہیں جو کہ نان ٹرانسفر ہوتی ہے تا ہم اس کے باوجود بھی سابقہ چیف افیسر رانا محبوب عالم نے اس کو نقشہ برانچ سے تبدیل کرکے

فنانس برانچ میں بھیج دیا تھا اب 15جنوری سے نقشہ برانچ میں وہ دوبارہ تعینات ہوئے ہیں۔


کوٹ ادو

چور جنرل سٹور کی دیوار کو نقب لگا کر لیپ ٹاپ سمیت موبائل فون کریانہ کا سامان لے گئے مسلح نقاب پوش سپر سٹور کی دیوار کو نقب لگا کر نقدی سامان لیکر فرار مویشی چور گروہ زمیندار کے بھانہ مویشی سے قیمتی بیل گائے لے گئے

چور گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی طلائی زیورات پار چات اٹھا کر فرار تعلقدار نے ادھار رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا بھوسہ سے اوور لوڈ ٹریک ڈرائیور سمیت تھانے بند ٹریفک پولیس نے شاہراہ بلاک کرنے پر مسافر ویگن کا ڈرائیور حوالات میں بند کر دیا

پولیس نے منشیات فروش بھی دھرلیا ڈیڑھ پاؤ چرس برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع بدھ میں محمد ارشد لنگاہ کے گھر کے قریب بنے سپر سٹور کی دیوار کو نقب لگا کر طارق دایہ۔لعل چندھڑر 3 نامعلوم کے ہمراہ لیپ ٹاپ موبائل فون کریانہ کا سامان و دیگر موبائل فون سامان مالیتی ایک لاکھ 90 ہزا ر چوری اٹھاکر لے گئے

جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ تونسہ موڑ پر 8نامعلوم نقاب پوش چوروں جہنیوں نے ہاتھوں پر دستانے پہن رکھے تھے نے رات کی تاریکی میں ظفر اقبال کمہار کی دوکان افتاب سپر سٹور کی دیوار کو نقب لگا کر دوکان جنریٹر۔آٹوسپیئر پارٹس کا سامان نقدی 30 ہزار روپے اٹھاکر فرار ہوگئے

مزاحمت پر چوکیدا ر غلام شبیر اور غلام فرید سمیت خادم ہوٹل والے کو گن پوائنٹ پر قابو کرکے نزدیکی ورکشاپ میں بند کرکے سی ٹی وی کیمرے توڑ کر فرار ہوگئے

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع پنوار شمالی میں عطااللہ ببر کے بھانہ مویشی سے ابراہیم ببر 3نامعلوم کے ہمراہ ایک بیل 2 گائے کل مالیتی 2 لاکھ 55ہزار چوری کرکے لے گئے

تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع سنانواں میں منیر حسین اپنے اہل وعیال کے ہمراہ مظفر گڑھ فوتگی پر گئے ہوئے تھے کہ اسی اثناء میں شہباز اپنے نامعلوم ساتھیوں ساجد نائچ 3 نامعلوم کے ہمراہ گھر کے تالے توڑ کر گھر سے نقدی 54 ہزار 2 تولے طلائی زیورات اور پار چات چوری اٹھاکر لے گئے

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 سی کے رہائشی شعیب نتکانی سے اسی کے تعلقدار نعیم اختر لاڑ نے 15 لاکھ ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے دوران ناکہ بھوسہ سے اوور لوڈ ٹریک نمبر 190 ٹی ایم ایچ کو ڈرائیور آصف شاہ سمیت تھانے بند کر دیا

ٹریفک پولیس انچارج کوٹ ادو گل محمد ملانہ نے مین شاہراہ بلاک کرنے پر مسافر ویگن نمبری 6586 ایل آر ٹی کو ڈرائیور کاشف تھہیم سمیت تھانے بند کر دیا

پولیس سنانواں نے دوران گشت منشیات فروش اعجاز احمد اعوان کوگرفتار کرکے اسی کے قبضہ سے ڈیڑھ پاؤ چرس اور رقم 3 سو روپے برآمد کرلی

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

%d bloggers like this: