دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان میں موسمی سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

ملتان، گوبھی 40 روپے اور مٹر 100 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔ ملتان، ٹماٹر 80 روپے، الو 40 اور پیاز 40 روپے کلو کا ہوگیا

ملتان، شلجم اور گاجر کے نرخ 40 روپے فی کلو ہیں۔ ملتان، شملہ مرچ 200 روپے اور اور کدو 150 روپے کلو ہیں۔

بیگن 80 روپے اور کھیرا 50 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ملتان میں بھی چینی کی قیمتوں کا بحران سر اٹھانے لگا

ملتان، شہر میں چینی کی قیمت 76 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو تک ہے۔


ملتان

پولیس ٹریننگ کالج میں انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے تقریب کی صدارت کی

آر پی او  ملتان نے کہا کہ پولیس کے پاس عوام اسوقت آتی ہے جب مشکل میں ہو اور  پولیس کے اچھے اخلاق سے عوام کا آدھا دکھ کم ہوجاتا ہے، تربیت حاصل کرنے والے پولیس آفیسرز فیلڈ میں فورس کا امیج بلند کریں۔

وسیم احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ غریب اور مظلوم عوام کی دادرسی کی بھاری ذمہ داری پولیس پر عائد ہے۔تھانوں اور پولیس دفاتر میں شہریوں کو احساس تحفظ ہونا چائیے۔

آر پی او نے کورس کے تربیت ہولڈرز میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔


ملتان

سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مینجمنٹ کی صورت حال سے پورا ملک بہت بڑے بحران کی لیپٹ میں ہے۔تبدیلی لانے والی پارٹی میں کیبنٹ ممبران ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

چوبیس لاکھ ٹن گندم پنجاب میں موجود ہے لیکن لوگ دھکے کھا رہے ہیں آٹا نہیں ہے۔اسمبلیاں قوم کا اعتماد کھو چکی ہیں میڈیا بھی عوام کی ترجمانی نہیں کر پا رہا۔

عمران خان کو چاہیے اپنی نااہلی تسلیم کرکے مستعفی ہوجائیں۔عمران خان اپوزیشن کو باندھ کر حکومت کرنا چاہتا ہے۔

ملتان میں جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا بحران بڑا واضح ہو گیا ہے،ہر وزیر دوسرے وزیر سے جنگ کر رہا ہے۔

شپنگ کا وزیر ٹی وی چینلز ہر کہہ رہا ہے کہ گندم والا ایک سکینڈل ہے،انہوں نے کہا کہ چار لاکھ ٹن گندم جو منگوائی جارہی ہے وہ کسانوں کو بھوکا مارنے کی سازش ہے، یہ پیسہ کمانے کا وزیبل کریشن کا معاملہ ہے،

وزیر اعظم صاحب کا شوکت خانم کا تعلق سب جانتے ہیں، شوکت خانم سے علیمہ خان کا تعلق چھپائے نہیں چھپتا،انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے خلاف مرکز کے وزیر کھل کر بیان دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

رانا ثناءاللہ نے جو بات کی وہ قابل تحسین نہیں مگر عمران خان کو بھی چاہیے کی اپنے گھر کے گندے کپڑے سرعام نہ دھوئیں ڈوبتے جہاز میں چوہے ہوتے ہیں شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑ دے گا،

پنجاب میں فارورڈ بلاک بن رہے ہیں، تحریک انصاف کی گرفت پارٹی پر بھی نہیں، انہوں نے کہا کہ روزانہ تحریک انصاف والے ایک اتحادی کو پکڑتے ہیں تو دوسرا نکل جاتا ہے،

مسلم لیگ ق جی ڈے اے ایم کیو ایم اور مینگل صاحب کا رخ بھی الگ الگ ہے، حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنے حلیفوں سے بھی تحریری وعدے کیئے تھے،

تحریک انصاف کی معاشی ٹیم میں ایک اور طوفان جنم لے چکا ہے، ڈیڑھ سال میں چار بار تحریک انصاف نے اپنی معاشی ٹیم میں ردو بدل کیا ہے،

مجھے عمران سے ہمدردی ہے اس کو ابھی تک کابینہ بنانے کا اختیار نہیں ہے، یہاں عملی طور پر جرنیلوں نے 50 سال حکومت کی ہے، تمام دنیا میں کوشش کی جاتی ہے کہ فوڈ کرائسز پیدا نہ ہو اس پر جنگیں ہو جاتی ہیں۔


ملتان

پولیس کے پاس عوام اسوقت آتی ہے جب وہ مشکل میں ہو، پولیس کے اچھے اخلاق سے عوام کا آدھا دکھ کم ہوجاتا ہے، غریب اور مظلوم عوام کی دادرسی کی بھاری ذمہ داری پولیس پر عائد ہے

پولیس ٹریننگ کالج میں انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس عوام اسوقت آتی ہے جب وہ مشکل میں ہو،

پولیس کے اچھے اخلاق سے عوام کا آدھا دکھ کم ہوجاتا ہے، غریب اور مظلوم عوام کی دادرسی کی بھاری ذمہ داری پولیس پر عائد ہے،

تربیت حاصل کرنے والے پولیس آفیسرز فیلڈ میں فورس کا امیج بلند کریں، تھانوں اور پولیس دفاتر میں شہریوں کو احساس تحفظ ہونا چاہیئے،آر پی او نے کورس کے تربیت ہولڈرز میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

About The Author