دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بجلی کے نرخ میں اضافے اور کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

عدالت نے نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے اور کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے نرخ میں حالیہ اضافے اور کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ

کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ 4.90 فی یونٹ اضافہ کردیا ہے بجلی کے بلوں کے اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے2005 میں کے ایس سی کی نجکاری بھی خلاف قانون کی گئی ہے

عدالت نے نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی،

About The Author