آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں شرجیل انعام میمن و دیگر کی ضمانت میں اٹھارہ فروری تک توسیع کردی۔تفتیشی افسر نے ریفرنس کی کاپی عدالت میں پیش کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن ودیگر ملزم پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے ۔
عدالت کے پوچھنے پر تفتیشی افسر نے ریفرنس کی کاپی پیش کردی۔ملزم عبدالرحمن کے وکیل نے کہا کہ نیب قانو ن میں ترمیم ہوئی ہے ۔
اس سے متعلق تیاری کرنی ہے لہذا مہلت دی جائے ۔ جس پر عدالت نے ملزموں کی ضمانت میں اٹھارہ فروری تک توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم بھی دیا۔ ریفرنس میں شرجیل میمن سمیت بارہ ملزم نامزد ہیں۔
نیب ریفرنس کے مطابق ملزموں پر دو ارب ستائیس کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،