دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں و کشمیر میں 6 ماہ بعد پری پیڈ موبائل سروس جزوی بحال

مخصوص ویب سائٹ ہی استعمال کرنے کے لیے پوسٹ پیڈ موبائل پر 2 جی انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا

سرینگر،

مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ جائزہ لینے کے بعد حکام نے جموں و کشمیر میں پری پیڈ موبائل سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق جموں خطے کے 10 اضلاع اور کشمیر کے ضلع کپوارہ اور بانڈی پورہ میں مخصوص ویب سائٹ ہی استعمال کرنے کے لیے پوسٹ پیڈ موبائل پر 2 جی انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا،

تاہم ضلع بڈگام، گاندربل، بارہمولہ، سرینگر، کولگام، اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ معطل رہے گا۔

About The Author