مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دیویندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج ،ضمانت پر رہا کرنے کے کوششیں

یو اے پی اے کی دفعہ 18 ، 19 ، 20 اور 38، 39 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

سرینگر،

بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر پولیس کے معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو اسلحہ ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیم شدہ ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

دیویندر سنگھ کو رواں ماہ 11 تاریخ کو جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں 2 عسکریت پسندوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع  کے مطابق یو اے پی اے کی دفعہ 18 ، 19 ، 20 اور 38، 39 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

این آئی اے کی ٹیم دیویندر سنگھ سے برآمد شدہ اے کے 47، ہینڈ گرینیئڈ، پستول اور موبائل فون کو اپنے قبضے میں لے گی۔
کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت حکومت ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو ضمانت پر رہا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دگ وجیہ سنگھ نے کہا کہ ‘دویندر سنگھ کے ‘دہشت گردوں’ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن انہیں رہا کرنے کے لیے حکومت نے یہ تحقیقات وائی سے مودی کی سربراہی میں این آئی اے کے سپرد کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائی سی مودی نے گجرات میں امت شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔
دگ وجے سنگھ نے کہا کہ افضل گورو کے خط سے پتا چلتا ہے کہ دیویندر سنگھ 2002 کے پارلیمنٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا اشارہ ہے۔

سنگھ کا بھی پلوامہ حملے میں مبینہ طور رول ہے، لہذا وائی سی مودی کی سربراہی میں دیویندر سنگھ کی تحقیقات نہیں ہونی چاہیے، بلکہ ان کی عسکریت پسندوں کے ساتھ تعلقات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے’۔

اس سے قبل کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھی سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ مسلمان تھے تو کیا ہوتا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ ‘اگر دیویندر سنگھ کی جگہ دیویندر خان ہوتے تو آر ایس ایس کی ٹرول کرنے والے لوگوں کا رد عمل زیادہ سخت ہوتا۔ رنگ نسل اور مذہب کو الگ رکھ کر ملک کے دشمنوں کی مذمت کی جانی چاہیے’۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل دیویندر سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب پارلیمنٹ حملے میں ملوث افضل گرو نے ایک خط کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ پولیس افسر نے انہیں پارلیمنٹ حملے کے لیے دہلی پہچانے اور وہاں رہنے کے انتظام کرنے کی بات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق افضل گورو اس وقت جیل میں مقید تھے جب انہوں نے اپنے وکیل سشیل کمار کو خط کے ذریعے الزام عائد کیا تھا کہ

دیویندر سنگھ نے انہیں ایک عسکریت پسند کو دہلی منتقل کرنے اور اس کے لیے رہائش کا انتظام کرنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں دیویندر سنگھ جموں و کشمیر کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے ہمہامہ کیمپ میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

تاہم پولیس نے ان الزامات کو مسترد کوتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ حملہ معاملے میں دیویندر سنگھ کے کردار کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ پولیس نے کہا تھا ‘ہمارے پاس ایسا کوئی ریکارڈ نہیں ہے اور میرے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن ہم اس سے اس بارے میں پوچھیں گے’۔

%d bloggers like this: