مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریبا 13000پنچایتوں کے لئے فروری میں انتخابات

خالی آسامیوں کے لئے انتخابات ہونے کا امکان ہے اور 25 جنوری کو اس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید ہے

نئی دہلی،

مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جموں وکشمیر میں پنچایتوں میں پنچ اور سرپنچ کی تقریبا 13000 خالی آسامیوں کے لئے انتخابات اگلے ماہ ہوں گے اور اس سلسلے میں 25 جنوری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کی امید ہے ۔

اگر رائے شماری ہوتی ہے تو آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے اور گذشتہ سال اگست میں ریاست کو دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا انتخابات ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پنچایتوں میں پنچ اور سرپنچ کی تقریبا 13000 خالی آسامیوں کے لئے انتخابات ہونے کا امکان ہے اور 25 جنوری کو اس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کی امید ہے۔
توقع ہے کہ فروری کے آخر تک انتخابی عمل کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

پچھلے سال نومبر سے جب بلدیاتی اداروں کے انتخابات ہوئے تھے، عہدے خالی پڑے تھے ۔
کشمیر کی20093 پنچ اور سرپنچ نشستوں میں سے اس وقت سے 12500سے زیادہ نشستیں خالی ہیں۔
ممکنہ طور پر انتخابات کا اعلان ہفتہ سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر کے 36 مرکزی وزرا کے دورے کے درمیان سامنے آیا ہے۔

بلدیاتی اداروں کے ہونے والے 2018 کے انتخابات میں دو بڑی علاقائی سیاسی جماعتوں – نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی )پی ڈی پی)نے شرکت نہیں کی تھی۔

%d bloggers like this: