دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئٹہ کوگیس نہ ملی توپورے ملک سے گیس بند کردینگے ‘اپوزیشن اور حکومت نے دھمکی دے دی

گیس اور بجلی دفاتر کا گھیراؤ کرینگے جس میں کوئٹہ کے ایم پی ایز خود شرکت کرینگے

کوئٹہ کوگیس نہ ملی توپورے ملک سے گیس بند کردینگے ‘اپوزیشن اور حکومت نے دھمکی دے دی.

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ورنہ سوئی میں گیس کی سپلائی بند کرکے ملک بھر کو گیس فراہم نہیں دی جائیگی۔

جبکہ گیس اور بجلی دفاتر کا گھیراؤ کرینگے جس میں کوئٹہ کے ایم پی ایز خود شرکت کرینگے

ان خیالات کااظہار بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک سکندر خان ایڈووکیٹ،صوبائی مشیرکھیل عبدالخالق ہزارہ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو،

اراکین اسمبلی نصراللہ زیرے،احمدنواز بلوچ،مبین خان خلجی اور قادر علی نائل نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ اگر 19جنوری تک کوئٹہ میں گیس پریشر بحال نہ ہوئی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ ختم نہ ہوا تو عوام کیساتھ ملکر بھر پور احتجاج کیا جائے گا

19جنوری کے بعد کوئٹہ کوگیس نہ ملی توسوئی میں گیس کی سپلائی بندکر کے پوری پاکستان کو گیس فراہم نہیں کی جائے گی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

About The Author