دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پیسوں کے لالچ میں ٹرانسپورٹ مالکان نے ہائی ایس ویگنوں سمیت بسوں میں میزائل نما سلنڈر سیٹوں کے نیچے نصب کردئے،

غیر معیاری سلنڈروں سے کی تنصیب سے مسافروں کی زندگیاں داؤ پر،مسافر موت کی سواری پر سفر کرنے پر مجبورٹینکیوں میں ڈیزل،

پٹرول ڈلوانے کی بجائے پلاسٹک کے کینوں میں ڈیزل ڈلواکر سیٹوں کے اوپر لٹکانا بھی معمول،متعلقہ محکموں کی بے حسی اور کھلی چھوٹ سے حادثات معمول بن گئے، مسافروں کا شدیداحتجاج،ٹرانسپورٹروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ مالکان کی طرف سے گاڑیوں میں میزائل نما سلنڈر کی تنصیب کا سلسلہ زور پکڑ گیاہے،

پیسوں کی لالچ میں ڈیزل کی بجائے ایل پی جی،سی این جی استعمال کرنے کیلئے گاڑیوں میں ناقص مٹیریل سے تیار شدہ نان رجسٹرڈ کمپنی کے میزائل نما خود ساختہ سی این جی سلنڈر کی تنصیب کا سلسلہ عروج پرہے،

اس وقت کوٹ ادو کے ٹرانسپورٹ اڈوں سے چلنے والی تمام مسافر بسوں اور ویگنوں میں سیٹوں کے نیچے میزائل نما بڑے بڑے سلنڈر سی این جی سٹاک کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں

جسکی وجہ سے مسافران میزائل نما سلنڈروں پر سوار ہو کر موت کی سواری پر سفر کرنے پر مجبور ہیں،

دوسری طرف ڈرائیوروں نے گاڑیوں کی ٹینکیوں میں ڈیزل،پٹرول سٹاک ہونے سے بچانے کیلئے گاڑیوں کے اندر پلاسٹک کے کینوں میں پٹرول،

ڈیزل ڈلواکر مسافروں کے سر کے اوپر سیٹوں کے ساتھ لٹکا دیتے ہیں جوکہ ایل پی جی، سی این جی ختم ہونے پر وہاں سے سپلائی شروع کر دیتے ہیں،

کئی مسافر گاڑیوں میں سگریٹ نوشی بھی کرتے ہیں اور دیا سلائی جلانے سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے،،

شہریوں،انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسافروں نے ٹرانسپورٹروں کے اس خود ساختہ ایل پی جی، سی این جی سلنڈروں کی تنصیب پر احتجاج کرتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ،

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق،ڈی سی مظفر گڑھ انجینئرشعیب خان ترین،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ ودیگر اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف اپریشن کرنے اور میزائل نما سلنڈر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

پاک عرب آئل ریفائنری کی کراچی سے آنے والی مرکزی پائپ لائن سے کروڑوں روپے کے تیل چوری کی کوشش ناکام،

پولیس نے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 2 آئل ٹینکرز اور ہزاروں لیٹر آئل برآمد کرا لیا، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس،

تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں پاک عرب آئل ریفائنری کی پائپ لائنز جو کراچی سے مظفرگڑھ اور مظفرگڑھ سے پاکستان کے دیگر حصوں تک آئل کی سپلائی کی خاطر بچھائی گئی ہیں

آئل مافیا سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف طریقوں سے تیل چوری کی کوشش کرتے ہیں تاہم مظفرگڑھ پولیس نے بروقت کارروائیاں کر کے آئل مافیا کی تیل چوری کی ورداتیں ناکام بنائیں،

اسی طرح تھانہ چوک قریشی کے علاقے آئل مافیا کا سرغنہ شاہد جس نے دو ماہ قبل مرکزی پائپ لائن والی جگہ پر 8 ایکڑ زمین لیز پر لی اور اندرون خانہ پائپ لائن والی جگہ پر کھدائی شروع کروا کے

2 آئل ٹینکر کھڑے کر کے تیل چوری کی بڑی واردات کرنے لگا تاہم پولیس کی خصوصی ٹیم کو اس علاقے میں اہم شواہد اکٹھے کرنے کا ٹاسک دیا تاہم خصوصی ٹیم اور پارکو انتظامیہ کی مشترکہ کی رپورٹ پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دی

جس کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئل مافیا کے سرغنہ شاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، پولیس ٹیم نے موقع پر موجود دو آئل ٹینکرز اور 5 ہزار لیٹر چوری شدہ آئل بھی برآمد کر لیا،

پولیس نے تھانہ چوک قریشی میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جن میں 3 ملزمان سرغنہ شاہد کاظم اور اعظم کو گرفتار کر لیا،

ڈی پی او ندیم عباس نے پولیس ٹیم تھانہ چوک قریشی کو اہم قومی ادارے کو کروڑوں کے نقصان سے بچانے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے،

ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ آئل مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے

ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائینگی اور قومی اداروں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔


کوٹ ادو

دائرہ دین پناہ پولیس کی کاروائی 9 ماہ سے غائب مبینہ مغویہ کو فیصل آباد سے برآمد کر لیا، والد نے مقدمہ درج کرا رکھا تھا، لڑکی نے والدین کو بتائے بغیر شادی کی ہوء تھی۔

والد کی پولیس کارکردگی پر اظہار اطمینان اور دعاہیئں۔ لڑکی کو عدالت میں پیش کرکے مزید قانونی کارواء کی جائے گی،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی سربرای میں ایس ایچ او ادریس خان اورانکی ٹیم علاوالدین Asi معہ ملازمان اور لیڈی کنسٹیبل ساجدہ پروین نے 9 ماہ سے غائب مبینہ مغویہ رضوانہ بی بی دختر عطااللہ شاہ کو برآمد کر لیا

ہے۔مذکورہ کے والد نے مقدمہ نمبر 153/19 تعزیرات پا کستان کی دفعات 365 B کے تحت درج کرا رکھا تھا۔ مقدمہ میں نامزد کیے گئی ملزمان سے مغویہ کے متعلق کوء انکشاف یا معلومات نہ ملی

تا ہم پولیس نے اپنی کوشش جاری رکھی اور اس ضمن میں جدید طرز پر تفتیش کی گء مواصلاتی ریکارڈ بھی حاصل کیاگیا بالآخر انتھک کوششوں کے بعد پولیس مغویہ رضوانہ بی بی کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوگیا

،ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ادریس خان نے بتلایا کہ مغویہ نے اپنے گھر والوں کو بتلائے بغیرفیصل آباد کے شہری سے شادی کر لی تھی۔

رضوانہ بی بی کے برآمد ہو جانے پر والد عطااللہ شاہ نے پولیس کارکردگی پر اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو دعایئں دی۔

ایس ایچ او نے کہا کہ مغویہ کو عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارواء کی جائے گی۔


کوٹ ادو

گھرکام کرنے والی ملازمہ تاجرکے گھرسے حج کی سعادت کیلئے رکھی رقم 12لاکھ اٹھاکر فرار،سرکاری سے نامعلوم پانی والی موٹراورایل ای ڈی چوری کرکے لے گئے،

عادی چوروں نے محنت کش کے گھر کے تالے توڑکرنقدی طلائی زیورات گھریلوامان لے گئے،محنت کش کے بھانہ سے مویشی چور گروہ لاکھوں کے قیمتی بکرے کارمیں لوڈکرکے فرار،

ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے کوواپڈاٹیم نے دھرلیا،ڈائریکٹ لگی تاریں اورمیٹراتار کرقبضہ میں لے لیا،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر14سی کے رہائشی تاجرشیخ شوکت کے گھرظفراقبال نائی کی بیٹی ریحانہ بی بی کام کرتی یھی،

شیخ شوکت جس نے اپنی اوراپنی بیوی حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی،منظورنہ ہونے پر حج کی رقم12لاکھ روپے گھرمیں رکھے ہوئے تھے جس کا ملازمہ ریحانہ بی بی کوبھی علم تھا،

25دسمبرکی شب شیخ شوکت اپنی بیوی کو اپریشن کیلئے ملتان لے کرگیا ہواتھا کہ گھرمیں کوئی نہ ہونے پرملازمہ ریحانہ بی بی نے اپنے بھائی زمان کے ساتھ ملکرالماری سے 12لاکھ روپے رقم اٹھاکر فرارہوگئے،

پولیس کوٹ ادونے تاجرشوکت شیخ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر23/20زیردفعہ380درج کرکے ریحانہ اور اس کے بھائی زمان کی تلاش شروع کردی ہے،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چاہ چنڑوالہ موضع پتل میں قائم گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول میں موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران نامعلوم پانی والی موٹراورنرسری کلاس میں لگی

ایل ای ڈی نامعلوم چوراتارکرلے گئے۔پولیس دائرہ دین پناہ نے گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول کی ہیڈمسٹریس انیلا یاسمین کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ڈوگرکلاسرہ کے رہائشی محنت کش محمدبلال دستی کی جو کہ مٹھائی کی تیارکرکے علاقہ کی دوکانون پرسپلائی کرتا ہے

گزشتہ روزبلال دستی کے گھر والے رشتہ داروں کوملنے گئے ہوئے تھے اوربلال دستی بھی اپنے کام پرتھا کہ اسی اثنا میں
شہبازدیدڑ اپنے ساتھی ساجدنائچ ایک نامعلوم کے ہمراہ گھرکے تالے توڑ کرگھرسے نقدی 70ہزارروپے طلائی زیورات گھریلوسامان پنکھے وپارچات اٹھا کر فرار ہوگئے،

تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی سلطان محمود میں محمد سونہارا مشوری کے مویشی سے عادی مویشی چور گروہ کوثر،طیب اعوان۔ثناء اللہ عرف سنی رڈ اور غلام عباس موہانہ 10 قیمتی بکرے مالیتی ایک لاکھ 27ہزار کار میں 15 پکڑے گئے

واپڈا ٹیم سنانواں نے گزشتہ روز موضع لال میر بستی موچی والہ میں چھاپہ کے دوران یونس گورمانی کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

اور موقع سے ڈائریکٹ لگی تاریں اور اسی کا قبضہ میں لے لیا اور تھانہ سنانواں میں اسی کے خلاف بھیج دیا پولیس سنانواں نے ایس ڈی او واپڈا سب ڈویثرن سنانواں محمد ساجد کی مدعیت میں یونس گورمانی کے خلاف بجلی کا مقدمہ درج کرلیا

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تما م واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے


کوٹ ادو

تحصیل بار کونسل کے سینئر قانون دان و سابق صدر بار مہر محمد رشید ایڈووکیٹ جوکہ گزشتہ دنوں وفات پاگئے تھے،

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ان کے آباد گاؤں اڈہ شیلر محمودکوٹ میں ادا کی جائے گی دعا 11 بجے ہوگئی۔

About The Author