مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر

چیف آفیسر اور چیف سنیٹری انسپکٹر کوٹ ادومیں ڈینگی و ملیریا کے پھیلاؤ کی نرسریوں کے فروغ میں سرگرم عمل،ضیاء کالونی گارڈر والی پل گنجان آباد علاقے میں فلتھ ڈپو قائم،پورے شہر کی گندگی و کچرا وہیں پرڈالا جانے لگا،

سڑک کنارے بھی گندگی کے ڈھیر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگے،گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو نے نزدیکی آبادی،سکول کے بچوں سمیت راہگیروں کا جینا محال کردیا،گندگی کے ان ڈھیروں پر پلنے والے جراثیموں سے موذی امراض بھی پھیلنے لگے،

عملے کوبار بار اس مسئلے کی طرف توجہ دلانے کے باوجود بھی عملہ صفائی کچرا ڈالنے سے باز نہ آیا،ڈمپ کرنے کیلئے لی جانے والی اراضی میں کاشت کی جانے لگی،

اہل علاقہ کا الزام، میونسپل کمیٹی کی مخصوص جگہ پرگندگی کو ڈمپ کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر مکھی و مچھر مار سپرے کرانے کامطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے چیف افیسر سلیم اقبال اور سنیٹری انسپکٹر کی غفلت لاپرواہی وعدم توجہی کے باعث یونین کونسل چوہدری کے دفتر کے سامنے ضیاء

کالونی گارڈر والی پل کے قریب گنجان آباد علاقہ میں فلتھ ڈپو قائم کردیا گیا پورے شہر کی گندگی و کچرا کو میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے اہلکار اٹھا کر یہاں جمع کر رہے ہیں، جبکہ سڑک کے کنارے بھی گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہے ہیں،

جس کی وجہ سے اس روڈ سے گزرنے والے راہگیروں،سکول کے بچوں سمیت اس علاقہ میں رہنے والی آبادی بدبو،مکھی،مچھروں،کتوں کی وجہ سے شدید پریشان ہے،گندگی کے ڈھیر وں کی وجہ سے اس علاقہ میں رہنے والے بچے،

بوڑھے و رہائشی مختلف وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں،گندگی کے ان ڈھیروں پر پلنے والے جراثیموں نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

اور ان گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو نے لوگوں مختلف بیماریوں کا شکار بنادیا ہے جسکی وجہ سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،اس حوالے سے اہل علاقہ چوہدری محمد شعیب،غلام قاسم بھٹہ،یونس غفار،محمد اکمل،عبدالرزاق،محمد علی،ڈی جے،

ملک شفیق احمد کوریہ سمیت راہگیروں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے عملے کوبار بار اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کا کہا گیا لیکن میونسپل کمیٹی کے افسران اور ان کاعملہ صرف تنخواہیں اور دوسری سرکاری مرعات لینے میں ہی مصروف ہے،

اس فلتھ ڈپو کے دونوں اطراف سرکاری وپرائیویٹ سکول ہیں جبکہ اسی سڑک سے اس علاقہ کی تمام آبادی گزرتی ہے اور یہاں بدبو اور تعفن ہوتا ہے جبکہ ہوا چلنے پر اس کی بدبو پورے علاقہ میں پھیل جاتی ہے،

انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی نے گندگی کو ڈمپ کرنے کیلئے پل64کے قریب اراضی لی ہوئی مگر وہاں گندگی کی بجائے اس اراضی کو کاشت کررہے ہیں،

انہوں نے اس گندگی کے بارے کئی بار چیف افیسر میونسپل کمیٹی سلیم اقبال اور دیگر افسران کو آگاہ کیا مگر وہ سارا دن دفتروں میں آرام کرتے رہتے ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق،ڈپٹی کمشنرانجینئر شعینب خان ترین،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹالہ سے مطالبہ کیا مذکورہ جگہ سے فوری طور گندگی اٹھا کر اسے شہر بھر کی گندگی کو جمع کرنے کیلئے شہر سے باہر میونسپل کمیٹی کی مخصوص جگہ پرگندگی کو ڈمپ کرے

اورہنگامی بنیادوں پروہاں مکھی و مچھر مار سپرے کرایاجائے تاکہ شہری آبادی دوکاندار اور راہگیر اس گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اور مختلف وبائی امراض سے بچ سکیں ۔


کوٹ ادو

شہری کا گھرکے باہرسے نامعلوم موٹرسائیکل اٹھاکرلے گئے۔محمنت کش کے بھانہ سے قیمتی بکرے بھیڑیں چوری۔

لڑائی کے مختلف واقعات میں 3افرادشدیدزخمی۔عادی چورلاکھوں کے سرکاری درخت چوری کرکے فرار۔

چھاپہ پرکچھ لکڑی چھوڑگئے۔موبائل فون پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے کے خلاف مقدمہ درج۔ پولیس نے شراب فروش سمیت چوری مقدمہ مین مطلوب 2اشتہاری بھی دھرلئے۔

شراب و پسٹل برآمد۔پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے۔اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر14سی کا رہائشی غلام صغیردایہ نے گزشتہ روزاپنی موٹرسائیکل گھرکے باہرگلی میں کھڑی کرکے گھرچلاگیا۔

کچھ دیربعدواپس آیا توموٹرسائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھاکرلے گئے جبکہ تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ موضع رکھ آرائیں میں فیاض احمدٹانوری کے بھانہ مویشی سے کوثرعلی عرف بھٹو،

فیاض وچھانی،طیب اعون،شہزادبھٹہ،فیاض گراوندانی،ثناء اللہ رڈ2نامعلوم کے ہمراہ 13بکرے،بھیڑیں مالیتی ڈیڑھ لاکھ کیری ڈبہ میں لوڈکرکے فرارہوگئے۔تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ بھاگل نہرلانجوکی برجی نمبر16تا18سے ناصرپاہی۔ریاض لودھرا۔شاہدچانڈیہ،

سجاددرکھان 3نامعلوم 2 لاکھ سے زائدمالیت کے درخت کاٹ کرلے گئے۔پولیس کے چھاپہ پرکچھ سرکاری لکڑی موقع پرچھوڑگئے۔تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع عیسن والا میں رقبہ کے تنازعہ پررشتہ داروں فیاض موہانہ اورریاض موہانہ اور اللہ بخش موہانہ نے عبدالغفار موہانہ کوڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا۔

چھوڑانے کے لئے آنے والے تنویرموہانہ کو کسی کے وارسے اس کے ہاتھ کی انگلیاں توڑدیں۔تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر522ٹی ڈی اے کے رہائشی خادم حسین بھرانی کو اس کے رشتہ داروں حنیف بھرانی۔

شہزادبھرانی۔آفتاب بھرانی۔ناصربھرانی۔محمدعلی بھرانی۔مختیاربھرانی نے ڈنڈوں سوٹوں اورکلہاڑیوں کے وارسے شدیدگھائل کردیا۔جیب سے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے

تھانہ چوک سرورشید کے علاقہ کے رہائشی محمدرضا ء اللہ رندکیبھتیجے احسن شعیب جوکہ بوئزڈگری کالج پڑھتاتھا۔کوعدنان چانڈیہ مسلسل دھمکیاں دیتا تھا جس پر اس نے کالج جانا چھوڑ دیا بعدازاں عدنان اسے موبائل فون پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں

متاثرہ احن شعیب کے چچا رضا اللہ رند کے روکنے پر اسے بھی موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں،

پولیس نے محمود کوٹ نے دوران گشت موضع پنوار شمالی کے مغیر حسین منجوٹھہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی،

پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری حبیب آرائین اور اقبال آرائیں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں۔

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام مقدمات درج کر لئے ہیں،


کوٹ ادو

صدر انجمن تاجران شمالی ملک واجد سعید خادم اعلی نے کہا ہے کہ حلقہ شمالی کے تاجر برادری نے کارکردگی کی بنیاد پر اعتماد کرتے ہوئے کابینہ کی مدت میں تین سال 2022 تک توسیع پر انتہائی مشکور ہوں

اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے پہلے کی طرح دن رات کوشاں رہوں گا تاجربرادری کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

تاجر برادری کے حقوق کی خاطر ہر قسمی قربانی کے لئے تیار ہیں۔ظا لمانہ ٹیکسز ہوں یا پھر مارکیٹ کے مسائل ان کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

بطور صدر تاجران کی دلجمعی سے خدمت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی خدمت کے جزبہ سے سرشار اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

اس موقع پر سرپرست اعلی رائے ثاقب پرہاڑ،نائب صدر آصف شہزاد، جنرل سیکرٹری نصیر احمد و دیگر تاجران بھی موجود تھے

%d bloggers like this: