خیبرپختونخوا میں آٹا بحران نے شدت اختیار کرلی ہے۔ جہاں اب صوبے کے نانبائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہ ملنے پر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں آٹا بحران نے کھلبلی مچا دی ۔۔۔ بازار میں سستا آٹے خریدنے کے جتن کرنے والے شہریوں کی پریشانی نانبائی حضرات نے ہڑتال کا اعلان کرکے مزید بڑھا دی۔
گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں صوبے کی نانبائی ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ 110 گرام روٹی دس روپے جبکہ 170 گرام پکی روٹی 15 روپے کی فروخت کریں گے۔ تاہم حکومت نے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی شرط رکھی ۔ جس پر نانبائیوں نے پیر سے ہڑتال کا اعلان کیا اور موقف اختیار کیا کہ 4ہزار والا آٹے کا تھیلہ 6ہزار پر پہنچنے کو ہے ۔ اب کیسے کم قیمت میں روٹی بیچیں؟
معاملے پر شہری کہتے ہیں۔ موجودہ حکومت میں اور پریشانیاں کم تھی کہ اب سستی روٹی ملنا بھی مشکل ہوگئی۔ معاملے پر نانبائیوں کا موقف درست ہے
دوسری جانب حکومت بدوستور اپنے موقف پر قائم ہے کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں۔ نانبائیوں کے تحفظات ہڑتال سے قبل ہی دور کردیے جائیں گے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،