دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی ،خبریں تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب میر دوست محمد خان مزاری کی بھرپور کوششوں سے روجھان کی عوام کی سہولت کےلیے قومی شناختی کارڈ کے حصول کو مذید بہتر اور آسان بنانے کےلیے نادرا آفس کا زیر تعمیر کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا یے۔

سسٹم کی تنصیب، تزائین و آرائش اور کونٹرز کا کام فائنل کیا جا رہا ہے۔سینئر صحافی شکیل سعیدی نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوے انچارج نادرا روجھان عبدالحفیظ انجم نے تمام جاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ روجھان کے باسیوں کی سہولت کےلیے نادرا آفس کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔دن رات ایک کر کے سسٹم اور تزائین و آرائش کے کام کو فائنل کیا جارہا ہے

چند روز میں بننے والا آفس باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔اس موقع پر ڈپٹی بیوروچیف روزنامہ اوصاف ملک قیوم خالد، محمد ندیم مزاری قادری موجود تھے۔


روجھان

ریلوے اسٹیشن روجھان خوشحال ایکسپریس کے سٹاپ کی باضبط طور بحالی کے آرڈر 13/1/2020 ڈی ایس ریلوے ملتان نے تین ماہ کے ٹرائیل بیسس پر تحریری طور پر آرڈر جاری کیئے ہیں ۔

ریلوے اسٹیشن روجھان کے اسٹیشن ماسٹر صفدر حسین نے  بتایا کہ ریلوے اسٹیشن روجھان میں ریلوے سٹاپ کے آرڈر ڈی ایس ریلوے ملتان نے تین ماہ کے ٹرائیل بیسس پر روجھان ریلوے اسٹیشن پر اپ ڈاؤن سٹاپ 2 منٹ مقرر کیا گیا ہے

پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال ایکسپریس روجھان ریلوے اسٹیشن پر آمد کا وقت دن 10:22 منٹ پر 2 منٹ کا سٹاپ اور کراچی سے پشاور کے لئے روجھان ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کا وقت دن 13:16 منٹ یعنی دن 1:16 منٹ پر 2 منٹ کے ریل گاڑی سٹاپ کرے گی

آج مجموعی طور پر پشاور سے کراچی جانے والی ریل گاڑی پر روجھان سے 4 مسافر سیہون شریف کے لئے ٹکٹ لے کر سفر پر روانہ ہوئے اور کراچی سے پشاور جانے والی ریل گاڑی پر راجن پور کے لئے بھی دو مسافر سفر پر روانہ ہوئے اسٹیشن ماسٹر نے کہا کہ

اب 3 ماہ تک دوسرے شہروں سے روجھان کے لئے ٹکٹوں کا اجراء کیا جائے گا اور کراچی سے پشاور تک روجھان کے مسافروں کو ٹکٹ مہیا کی جائے گی

اور روجھان کو ملک کے دوسرے شہروں سے منسلک کیا جائے گا جس کا آغاز ریلوے کے ڈی ایس اور دیگر ریلوے کے اعلی حکام اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر روجھان آئیں گے ۔

روجھان کے عوام الناس سے اپیل ہے کہ روجھان میں ریلوے کے سٹاپ کی مستقل بحالی میں اپنا کردار ادا کریں اور ریلوے سفر، کو یقینی بنائیں ۔


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

ایس ایچ او عمرکوٹ کا سرکل عمرکوٹ میں جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر شہریوں کا
ایس ایچ او عمرکوٹ ابرار احمد خان برمانی اور اسکی پوری ٹیم کو دبنگ کاروائی کرنے پر پھولوں کے ہار پہنائے اور خراج تحسین پیش کیا.

ایس ایچ او عمرکوٹ ابرار احمد خان برمانی نے کہا کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو اپنے پورے علاقے میں جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیں گے.

میرے علاقہ کے امن کو خراب کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے. مزید جمعہ نماز کے بعد مسجد میں اپنی عوام سے بات کروں گا.

میرے تھانہ میں انصاف سب کے لئے برابر ہوگا. تھانہ کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں. ایس ایچ او عمرکوٹ ابرار احمد خان برمانی


روجھان

جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ڈسٹرکٹ راجن پور/ ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل راجن پور کے حُکم پر محکمہ صحت راجن پور کے تعاون سے تحصیل کونسل راجن پور کا عملہ کتے مار مہم شروع کررہا ہے۔

تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے پالتو کتوں کو پٹہ/ زنجیر ڈالیں اور دن کے وقت کھلا نہ چھوڑیں۔

دن کے وقت کوئ بھی کتا تحصیل کونسل کی کتے مار ٹیم کے سامنے آ گیا تو اسے مار دیا جائیگا ۔کسی شہری کا یہ عذر قابل قبول نہ ہوگا کہ

اسکے پالتو کتے کو مار دیا گیا ہے۔کتے مار ٹیم کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے آوارہ کتوں کی آماجگاہوں کی نشاندہی کریں تاکہ

آپکے اور آپکے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔۔تحصیل کونسل + محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی کرنے کی بجائے

بہترین تعاون کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ٹیم کے افراد کے ساتھ بدتمیزی یا الجھنے کی صورت میں مروجہ قوانین کے مطابق کاروائ عمل میں لائ جائیگی۔۔


روجھان

سٹی میں صفائی کے ناقص انتظامات جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کھلے مین ہولز میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے خلاف محلہ مکین سراپا احتجاج ڈی سی راجن پور سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

روجھان کے یوں تو ہر گلی محلوں میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے صفائی کے ناقص انتظامات میونسپل انتظامیہ کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے وارڈ نمبر 4 محلہ اللہ ڈتہ سومرہ (موچی) جہاں پر محلہ کی گلیوں سے سکول کے طلباء اور طالبات اور حملہ مکین خواتین اور بچوں کے گزرنے میں نہایت ہی دشوار کا سامنا ہے

سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی نہ ہونے سے مین ہولز بند ہونے کی وجہ سے محلے کی گلی میں جگہ جگہ بدبودار پانی تعفن پھیلائے ہوئے ہے جو وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے

اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ کی انبار لگے ہوئے ہیں محلہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً ہفتے سے ہماری گلی اور محلہ میں عملہ صفائی ،صفائی کے لئے نہیں آتے

محلہ مکینوں نے محلہ میں صفائی نہ کرنے پر میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے خلاف سراپا احتجاج انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذولفقار علی سے میونسپل کمیٹی کے خلاف جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


حاجی پورشریف

بجلی چوری کیخلاف میپکو کی انوکھی منطق ٹرانسفارمر سے بجلی منقطع کر کے درجنوں صارفین کو اذیت میں مبتلاء کر دیا۔

بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ صبح اورنماز کے اوقات میں بجلی کی بندش طلباءوطالبات و سرکاری ملازم پیشہ افراد کو پریشانی کا سامنا

پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بجلی چوری کی شکایت کا الٹا اثر
تفصیلات کیمطابق

حاجی پورشریف جوکہ میپکو ڈویژن راجن پوراورسب ڈویژن فاضل پور کا1215244 فیڈر ہے غیر اعلانیہ صبح اور نماز کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے سبب گھریلو خواتین کے ساتھ ساتھ

طلباءو طالبات اور سرکاری ملازم پیشہ افراد کو سخت پریشانی کا سامنا ہے

مزید جہاں پر بجلی چوری عروج پر تھی اور ہے جس کی بارہا نشاندہی کی گئی مگر میپکو حکام ماننے کو تیار نہیں تھے کیونکہ مبینہ طور پر منتھلی اور مٹھی گرم کا سلسلہ جاری تھا

جس کی مثال گزشتہ دنوں ٹرانسفارمر میں خرابی پر ہزاروں روپے دیکر میپکو اہلکاروں کو خرابی دورکرائی گئی

جس کی فوٹیج بھی واٹس ایپ کے زریعے متعلقہ حکام کو بھیجی گئی بجلی چوری اور مزید اصلاحات بارے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر PU0802191394218 بمورخہ 8فروری 2019

اور PU1209194596173 بمورخہ 12ستمبر 2019 کوبھی شکایت درج کرائی گئی

مگر اسوقت تک سب کچھ ٹھیک تھا اب بھی 200116150912اور20011750003اور200116152169 کے تحت میپکو کو شکایات درج کرائی گئیں

لیکن چند دن گزرنے کے باوجود بھی تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی اس سلسلے میں مزید جب رابطہ کیا گیا تو کہا گیا کہ

اپنے اس ٹرانسفارمر سے منسلک بجلی کے بل اور چند لوگوں کو اکٹھا کر کے ایکسیئن اور ایس ڈی او میپکو فاضل پور،راجن پور کے پاس پیش ہوں وہی آپ کا مسئلہ حل کریں گے

بصورت دیگر آپ جہاں مرضی چاہے سپریم کورٹ بھی چلے جائیں کچھ نہیں ہوگا،لیکن بحیثیت ایک شہری جو مکمل طور پر واجبات بھی ادا کررہا ہے

اسے کس چیز کی سزا دی جارہی ہے اور بجلی چوری کی اس انوکھی منطق اور سزا کا کیا مطلب ہے۔کیا جنگل کا قانون ہے بجلی چوری پر قابو پانا میپکو کا کام ہے

ناکہ میپکو صارف کا اس سلسلے میں متاثرین میپکو کچی آبادی حاجی پور شریف نے جنرل منیجر ،چیف انجینئرمیپکو ،

ایس ای میپکو ڈی جی خان،ایکسیئن میپکو راجن پور اور ایس ڈی او میپکو فاضل پور سے اصلاح و احوال اور وزیر اعظم پاکستان سے اس پر ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔


ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

حاجی پور شریف

رشتے کے تنازع پر قتل
سابق ممبر حبیب اللّٰہ ماچھی کا بیٹا نعمت اللّٰہ ماچھی مبینہ طور پر اپنے قریبی رشتے دار کے ہاتھوں رشتے کے تنازع پر بستی سیوڑہ راجن پور روڈ پر قتل کر دیا گیا

موقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن حاجی پور شریف سیف اللّٰہ جوئیہ بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچے نعش کو قبضے میں لیکر

پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کاروائی کا عمل شروع کردیا گیا۔

About The Author