حکومت پاکستان نے ائیر مارشل احمر شہزادلغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا
حکومت پاکستان نے ائیر مارشل احمر شہزاد لغاری کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔
ائیر مارشل احمر شہزادلغاری نے نومبر1984 میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔
اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک لڑاکاا سکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمان کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کے علاوہ امریکہ میں ائیراتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔
آپ جوائنٹ ا سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چئیر مین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
آپ کمبیٹ کمانڈرا سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کمانڈ اینڈا سٹاف کالج برطا نیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔
انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)،ستارۂ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ امتیاز (ملٹری)اور لجن آف میرٹ (امریکہ)سے نوازا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،