نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مری پتریاٹہ کیبل کار کار رسہ پلی سے اتر گیا تین دن سے کیبل کار بند

ایک دفعہ پہلے بھی رسہ پول اترنے کے باعث سو سے زائد سیاحوں کیبل کار کے اندر پھس گئے تھے

مری پتریاٹہ کیبل کار کار رسہ پلی سے اتر گیا تین دن سے کیبل کار بند کیبل کار کے رسہ پر درخت گر گیا تھا سیاحوں کے لیے کیبل کار بند پتریاٹہ کیبل کار کی انتظامیہ  کا کہنا  ھے کہ کچھ دن اور سیاحوں کے لیے کیبل کار بند رہے گی

ملکہ کوہسار مری میں پتریاٹہ کیبل کار رسہ پول سے اتر گیا ایک دفعہ پہلے بھی رسہ پول اترنے کے باعث سو سے زائد سیاحوں کیبل کار کے اندر پھس گئے تھے

جس کے باعث چھ ماہ تک کیبل کار کو بند رکھا گیا اب 3 دن پہلے پھر کیبل کار کا رسہ پول سے اتر گئی کیبل کار بند ہونے سے گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصانات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں

اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے ٹی ڈی سی پی کی جانب سے ٹکٹ میں اضافہ کردیا گیا تھا حادثے سےپہلے ٹکٹ 350 روپے میں ملتا تھا جبکہ حادثے کے بعد یہ ٹکٹ 700 روپے تک کر دیا گیا تھا

موجودہ حکومت میں کیبل کار کا یہ دوسرا واقعہ رونما ہو چکا ہے خوش قسمتی سے کوئی حادثہ تو رونا نہیں محکمانہ غفلت کے باعث بار بار پول سے رسہ اتنا واقعاتِ میں اضافہ ہونے لگا

ٹی ڈی سی پی کی جانب سے نئے سیاحتی مقامات متعارف کرانے کے مطالبے تو اپنے عروج پر ہے لیکن مری میں کیبل کار کا پرسان حال نہیں حکومت کو چاہیے کہ مری پاکستان کا ہل سٹیشن ہیں

جہاں پر دنیا بھر سے سیاحوں سیروتفریح کے لئے بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے کیبل کار پر ذمہ دار کارسٹاف ضرورت ہے غیر ذمہ دار اسٹاف کسی بڑے حادثے کا سبب بن گیا

دوسری جانب محکمہ کی جانب سے پہلے حادثے کی انکوائری بھی کی گئی تھی جس میں اسسٹنٹ کمشنر مری میں انچارج پتریاٹہ کیبل کار کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے نے پر ذمہ دار قرار دیا

جبکہ جی ایم کی جانب سے چیف انجینئر کو غفلت اور لاپروائی ذمہ دار قرار دیا گیا ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی

جس کے باعث غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر رسا پول سے نیچے گر وزیراعلی عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے ،

About The Author