خوراک کی فراہمی معطل۔۔۔ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی زندگی کو خطرہ ۔ خوراک فراہم کرنے والی کمپنی کے کنٹریکٹر نے چڑیا گھر انتظامیہ کو خوراک فراہم کرنے سے معذرت کر لی ۔
لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کی ایک اور مثال ۔۔۔ چڑیا گھر میں سیکڑوں جانوروں کی جان کو خطرہ ۔۔
چڑیا گھرکے جانوروں کو خوراک فراہم کرنے والی کمپنی نے میٹروپولیٹن حکام کو خط لکھ کر خوراک فراہم کرنے سے معذرت کر لی ۔
خط میں وجہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا فنڈز فراہم نہ کرنا بتائی گئی ہے ۔ متعلقہ کمپنی کو گذشتہ سات ماہ سے ادائیگی نہیں کی گئی ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم فراہمی کی وجہ کنٹریکٹر کا سیکیورٹی کے 40 لاکھ روپے نہ دینا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی تب ہی ہوگی جب سیکیورٹی کی ادائیگی ہو گی ۔
اس مسئلہ سے شہری بھی فکرمند دکھائی دیتے ہیں ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،