ڈیرہ غازی خان
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود اور ایس ای ڈیرہ غازی خان سرکل عمران محمود کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ سخت اور فوری کاروائی کے لئے ٹاسک فورس کے لئے،
میپکو کی طرف سے نامزد ڈپٹی کمرشل منیجر عبدالغفار برمانی اور ایکسئین ملک محمد خورشید نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی
اور حکومت کی طرف سے بجلی چوری کے خلاف فوری اور سخت ایکشن کے لئے علاقائی پولیس سے زیر التوا مقدمات پر کاروائی کے لئے درخواست کی جس پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز خان نے ضلع بھر میں بجلی چوری کے خلاف کاروائی کے لئے
پولیس کی طرف سے بھر پورکاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام متعلقہ تھانوں کو بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے موقع پر نفر ی فراہم کر نے کی ہدایت کر دی ہے
اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز خان نے ضلعی پولیس کی طرف سے انسپکٹر طارق ستار شیخ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے
اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی سختی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ
بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے واپڈا کی ٹاسک فورس کے ساتھ ملکر سخت کاروائی کی جائے۔
ڈیرہ غازی خان
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا محمد عارف کا سنٹرل جیل ڈی جی خان کا دورہ،ایک نفر حوالاتی ذاتی مچلکہ پر رہا کر دیا گیا
سنٹرل جیل کی طرف سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان رانا محمد عارف نے محمدحارث منیر مجسٹریٹ درجہ اول ڈیرہ غازیخان کے ہمراہ سنٹر ل جیل ڈی جی خان کا دورہ کیا
اس موقع پر یاسر خان سپرنٹنڈنٹ جیل،سید حسن مجتبیٰ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اورمیڈیکل آفیسر نے معزز ججز صاحبان کو سنٹرل جیل کادورہ کرایا
مذکورہ ججز نے دوران دورہ جیل کے سیکورٹی انتظامات کو بہتر پایا کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا بھی دورہ کیا
جہاں انھوں نے تمام اسیران سے ان کے مسائل پوچھے کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہو ئی اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیا
معزز ججز نے جیل کے انتظامات کو سراہا اور صفائی و ستھرائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگ پھولوں کو انتہائی خوشگوار قرار دیا
بعدازاں 01نفرحوالاتی کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے
انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کو میڈیکل فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کا سلسلہ جاری ر کھا جائے گا
اس وقت ریسکیو1122باقی اداروں کے لیے رول ماڈل ہے اور ریسکیو کے جوان بلاتفریق اور بلامعاوضہ لوگوں کو24گھنٹے سروسز فراہم کررہے ہیں انہوں نے ریسکیورز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ
وہ دوران ڈیوٹی لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں اورکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے خود کو ہر دم تیار رکھیں
اجلاس میں ریسکیورز کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش قرار دیاگیاڈاکٹر ناطق حیا ت نے کہا
تمام گاڑیوں کو آپریشنل حالت میں رکھیں شہری بلاوجہ ریسکیو 1122کے ہیلپ لائن کا غلط استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے ایمرجنسی متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کی ہیلپ لائن کے غلط استعمال پر ایف آئی آردرج کرائی جاسکتی ہے
اورایمرجنسی سروس کے غلط استعمال پر 6ماہ قید یا 50ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں مل جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ
کمیونٹی ایمرجنسی ٹیمیں عوام الناس کو ایمرجنسی سروس کی ہیلپ لائن کے غلط استعمال پر سزاؤں کے حوالے سے بھی آگاہی دیں۔
ڈیرہ غازیخان
چیف کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن محبوب قادرشاہ 20 جنوری کو ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گے، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے حوالے سے آگاہی اور تربیتی ورکشاپ میں شرکت کے ساتھ ڈسٹرکٹ بار سے بھی خطاب کریں گے۔
ڈیرہ غازیخان کے گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور نامزد کردہ پبلک انفارمیشن آفیسرورکشاپ میں شرکت کریں گے۔
محبوب قادرشاہ چیف کمشنر پنجاب انفارمیشن کمیشن کا دورہ ڈیرہ غازیخان اس حوالے سے اہم ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں سرکاری محکموں میں شہریوں کو معلومات کی فراہمی میں درپیش مشکلات کو کم کیا جاسکے گا۔
ڈیرہ غازیخان پنجاب کا واحد ضلع ہے جہاں سرکاری آفس میں پبلک انفارمیشن آفیسرز کی تقرری نہیں اور نہ ہی شہریوں کو عام طور پر معلومات فراہم کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے شفافیت کا عمل متاثر ہواہے۔
ڈیرہ غازی خان
آر پی او عمران احمر نے پولیس آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگین مقدمات کی تفتیش کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے سے مزید بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں
پولیس اہلکاروں کے سیکیورٹی معلومات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس کے ساتھ کرپشن،بد اخلاقی اور ناجائزاختیارات کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس افیسران جرائم کے خاتمہ اور تفتیش کے لئے جدید ٹیکنالوجی اوراسکی افادیت اور استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے
اسکا دائرہ کار مزید بڑھاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی آن لائن شکایت پر بروقت رسپانس دیتے ہوئے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے
ان کے دروازہ سائلین کے لئے ہر وقت کھلے ہیں شہری مشکوک افراد کو دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
ڈیرہ غازیخان
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ سخی سرور، شادن لنڈ، وہوا، بارتھی او ر تونسہ سمیت صوبہ کے مزید 85ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا.
ری ویمپنگ کے تحت بہتر طبی سہولیات کی فراہمی سمیت افرادی قوت اور آلات کی کمی دور کی جائے گی. منصوبے پر آٹھ ارب روپے خرچ ہو ں گے.
وزیر اعلی پنجا ب سردارعثمان احمد خان بزدار نے ان کی سفارشات پر منظوری دیتے ہوئے فوری کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے.
مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو رواں مالی سال کے دوران مرحلہ وار مکمل کرایا جائے گا
جس کیلئے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی. انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں صوبہ کے چالیس ہسپتالوں پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے
دوسرے فیز کے ترقیاتی منصوبوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کرایا جائے گا. مشیر صحت نے کہاکہ پی ایم یو کی زیر نگرانی 15بی ایچ یوز اپ گریڈ ہوں گے
زندہ پیر ڈیرہ غایخان میں ڈسپنسری قائم ہوگی. تحصیل صدر ہسپتال تونسہ، بکھر، شور کوٹ کے ضلعی صدر ہسپتالوں میں اضافی طبی سہولیات اور گائنی سروسز شروع کی جائیں گے.
گوجرانوالہ، نوشہرہ ورکاں میں ٹراما سنٹر، آر ایچ سی فیصل آباد کو تحصیل صدر ہسپتال او رٹراما سنٹر کی سہولت فراہم کی جائے گی.
ٹی ایچ کیو مرید کے میں ڈائیلسز کی سہولت فراہم کی جائے گی. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے
قلیل عرصہ میں 26ہزارملازمین بھرتی کرنے کے ساتھ مزید دس ہزار آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے
ضلع ڈیرہ غازیخان کے 1098افراد سمیت صوبہ کے 33اضلاع میں انصاف صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد نے سخی سرور کے مختلف مقامات پر پولیو ٹیموں کو چیک کیا.
اسسٹنٹ کمشنر نے سخی سرور کے مختلف علاقوں میں ڈور مارکنگ،بچوں کی انگلیوں پر نشانات اور پولیو ریکارڈ چیک کیا
انہوں نے کہا کہ تحصیل میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے کردار ادا کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان او رپل قمبر میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کر لی گئیں. مشیرصحت محمدحنیف پتافی منظوری کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے جلد ملاقات کریں گے.
مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ ڈیر ہ غازیخان لائیو سٹاک کی تعداد کے حوالے سے منفرد مقام رکھتا ہے. مویشی پال حضرات کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کیٹل مارکیٹ کاقیام ناگزیر ہے.
دونوں کیٹل مارکیٹ کے قیام پر پانچ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے جس میں رقبہ کی خریداری اور دیگر ترقیاتی کام ہو ں گے.
انہو ں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہو گی کہ ان علاقوں میں موجود سرکاری رقبہ کو استعمال میں لایا جائے.
مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان بالخصوص تحصیل کوہ سلیمان کی اکثریت آبادی کا ذریعہ معاش مویشی ہیں.
مویشیوں کی خریدو فروخت کیلئے ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی.
اس موقع پر ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران، جنرل منیجر آپریشن ڈاکٹر فقیر حسین اوردیگر موجو دتھے.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سائلین کے مسائل سنے.
تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے دفاتر میں ا وپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائے گا
افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ سائلین کو عزت و تکریم دے کر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں.
جائز عوامی شکایات نہ نمٹانے پر متعلقہ افسران کی باز پرس ہو گی.
وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورٹل سروس کے علاوہ قیمت ایپ پنجاب پر نمودار ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جارہا ہے.
ڈیرہ غازیخان
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ غازی یونیورسٹی میں ایک ارب ستاون کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرا دیاگیاہے.
ترقیاتی منصوبہ کے پہلے فیز میں 900ایکڑ ایریا کی باؤنڈری وال، مین گیٹ اور سیکورٹی پوسٹس کی تعمیر شامل ہیں جن پر 14 کروڑ کی لاگت آئے گی،
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے طرف سے منظور شدہ اس کثیرالمالیت ترقیاتی پراجیکٹ میں ایک اکیڈمک بلاک،ایک انتظامی بلاک،
ایک فیکلٹی ہاسٹل، دو سٹوڈنٹس ہاسٹل، فیکلٹی اور سٹاف رہائشیں، لائبریری، مسجد، بک سٹور، سپورٹس کمپلیکس،
کیفے ٹیریا، ٹک شاپ اور کار پارکنگ شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ریکارڈ مدت میں نیو کیمپس کی سکیورٹی مکمل کر کے کچھ تدریسی شعبہ جات سٹی کیمپس سے منتقل کر دیے جائیں گے
اور بلڈنگز اور بلاکس کے اضافہ سے نئے ڈگری پروگرام کا آغاز ہو سکے گا.وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
ان کی سرپرستی اور خصوصی دلچسپی سے غازی یونیورسٹی کے تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر فوری عملدرآمد ہو رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
بزدار حکومت کی ہدایت پر ای لائبریری ڈیر ہ غازیخان میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیاگیا.
ڈسٹرکٹ ٹرینر طارق ہمدانی، ڈی ای او لٹریسی یونس احمد او رانچارج ای لائبریری شفقت رفیق نے دور حاضر کی
جدید ٹیکنیکس اور طلبہ کی تربیت کے حوالے سے آگاہی دی. اس موقع پر لٹریسی مردو خواتین ٹیچرز نے شرکت کی۔
ڈیرہ غازیخان
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازیخان کے بی ایڈ پروگرام سمسٹر خزاں 2019کی ورکشاپس کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے.
ریجنل ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی کے مراسلہ کے مطابق ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرام کور س کوڈ 8608اور8613کی ورکشاپس 20جنوری سے شروع ہو ں گی.
بی ایڈ اولڈ پروگرام کورس کوڈ 655کی ورکشاپ دس فروری سے ریجنل سنٹر ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہو گی
قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ تمام طلبہ کو اس سلسلے میں اطلاع کر دی گئی ہے
تاہم مزید معلومات کیلئے ادارہ اور یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pk/workshop.aspپر رجوع کیا جاسکتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق 17جنوری کو تین بجے بعد دوپہر آر ایچ سی شادن لنڈ میں کھلی کچہری لگائیں گے
جہاں وہ سائلین کے مسائل سننے کے ساتھ موقع پر احکامات جاری کریں گے.
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں خصوصی پولیو مہم کے دوسرے روز 222617بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ٹارگٹ سے زائد ہدف حاصل کیاگیا.
یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ دوسرے روز کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلا س میں بتائی گئی
جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلائے جائیں.
ٹیمو ں کی سکیورٹی اور کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ
دوسرے روز 222553بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا تھا تاہم ٹیموں نے 100.02فیصد ٹارگٹ حاصل کیا
جس میں 1980خانہ بدوش اور پہلے روز گھروں میں موجود نہ ہونے والے بچے شامل ہیں
انہوں نے بتایا کہ دوسرے روز 262940او پی وی خوراک بھی دی گئی.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ ضلع میں صنعتوں کے قیام کیلئے کردارادا کرنا ہوگا تاہم قانونی تقاضے پورے کیے جائیں.
انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں پٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسدچانڈیہ،
ملک محمد شاہد، سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم، ڈی ایس پی ٹریفک مہر اسحا ق، ایم او پلاننگ خورشید نصیر اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے.
اجلاس میں پٹرول پمپس کے حوالے سے موصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتا ل کی گئی
اور خامیوں کو فوری طو رکرنے کے احکامات جاری کیے گئے.
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان کے اراکین اسمبلی کا اجلاس 18جنوری کو بارہ بجے دوپہر ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہو گا
جس میں کلین اینڈ گرین، امن وامان، پرائس کنٹرول،ریونیو / میونسپل سروسز، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیاجائے گا.
یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.
ڈیرہ غازی خان
میٹرو پولیٹن کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث شاکر ٹاؤن سمیت شہر کی اکثر کالونیاں اور محلے سیوریج کے گندے پانی کے جمع ہو نے کے باعث جوہڑ کی شکل اختیار کر گئے
اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،بد بو اور تعفن سے مکینوں کا جینا محال،شاکر ٹاؤن میں صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے
تفصیل کے مطابق شہر کے نواحی علاقہ شاکر ٹاؤن سمیت شہر کی اکثر کالونیا ں میٹرو پولیٹن کی غفلت کے باعث گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہی ہیں
جبکہ راستوں اور گلیو ں میں سیوریج کا گندہ پانی جمع ہو نے سے نہ صرف علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے
بلکہ نمازی مسجدوں تک نہیں جا سکتے علاقہ مکینوں وقاص بلال،رب نواز کھوسہ،غلام احمد فوجی،بلال احمد اور دیگر نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ
شاکر ٹاؤن کے مذکورہ مسائل کے بارے میں متعدد بار میٹرو پولیٹن حکام کو آگاہ کیا مگر آج تک کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی
انہوں نے کمشنر نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے مطالبہ کیا کہ شاکر ٹاؤن سمیت شہر کی نواحی کالونیوں میں صحت صفائی اور سیوریج کے مسائل کو حل کر نے کے لئے
فوری طور پر ٹھوس اورموثر اقدامات عمل میں لائے جا ئیں بصورت دیگر کمشنر آفس کے سامنے شدید احتجاج کریں گے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ غازی خان عمران رشید نے کہا ہے کہ ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے سد باب کے لئے ٹھوس اور موثر لائحہ عمل مرتب کر کے سخت اقدامات عمل میں لارہے ہیں
اور اس ضمن میں پولیس گشت میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ
مقدمات کی میرٹ پر تفتیش میری اولین ترجیحات میں شامل ہے کیو نکہ میرٹ سے ہی مظلوم کو انصاف کی فراہمی ممکن ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
اور جرائم کی روک تھام کے لئے کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کر دے گا ڈی ایس پی سٹی عمران رشید نے کہا ہے کہ
سٹی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تھانوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنا کر سائلین کی داد رسی کی جا ئے
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر شہر میں امن وامان کی صورتحال کافی ٹھیک ہے تاہم اسے مزید بہتر بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔
ڈیرہ غازیخان
آرپی او ڈی جی خان عمران احمر کاڈولفن سکواڈ کے ملازمان کے ساتھ اجلا س کا انعقاد تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی زیر صدارت شہدا ہال پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں ڈولفن فورس کے ملازمان کے ساتھ اجلا س کا انعقاد ہوا
اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز ایس پی حفیظ الرحمن سمیت دیگر افسران موجود تھے آر پی او عمران احمر نے ڈولفن فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ڈیرہ غازیخان میں ڈولفن فورس کی وجہ سے کافی حدتک کرائم کنٹرول ہوا ہے مزید پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئیکار لاکر عوام کوبہترتحفظ فراہم کیا جائے
عوام کے ساتھ اپنا رویہ مہذبانہ اور لوگوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ہروقت چوکنا رہیں
شہر میں ہونے والی موٹرسائیکل چوری ڈکیتی اور دیگر سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے موثر گشت کو یقینی بنایا جائے۔
آخرمیں آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر نے ملازمین حوصلہ افزائی کی ان کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈیرہ غازی خان
دن دیہاڑے شہر میں ڈکیتی کی واردات،تین نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر خواتین سے زیورات چھین کر فرار،
تفصیل کے مطابق ڈیرہ شہر کے بلاک جے کے رہائشی ذوالفقار چوہدری کی اہلیہ شام کو اپنی بہن کے ہمراہ بازار سے شاپنگ کے بعد گھر جا رہی تھیں
جو نہی وہ اپنے گھر کے قریب پہنچیں تو موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر خواتین کو روک کر ان سے تقریباً چھ لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات دو چوڑیاں اور بالیاں چھین کر فرار ہو گئے
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد الیاس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ