مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کو ٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پرکنڈا لگا کر سستے داموں کا شکاروں سے گنا خرید کرنے والے مڈل مینوں کے خلاف اپریشن شروع،3

مڈل مینوں کے خلاف مقدمات درج،دوکانیں سیل کر دی گئیں،کئی کنڈے چھوڑ کر فرار ہو گئے،کاشتکاروں کا استحصال کرنے والے مڈل مینوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی،

اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر فیاض علی جتالہ،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی سخت ہدایات پر کا شتکاروں کا استحصال کر نے والے شوگر ملز مالکان اور بروکروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پو رے پنجاب میں اپر یشن کا حکم دے دیا ہے،

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی سی مظفر گڑھ انجینئر شعیب ترین نے پو رے ضلع میں مو جود شوگر ملز مالکان کے خلا ف اور شوگر ملز عملہ کی ملی بھگت سے کنڈے لگا کر کا شتکاروں سے اونے پونے داموں گنا خر یدنے والے مڈ ل مینوں کے خلاف اپر یشن شروع کر ادیاہے،

گز شتہ روز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے تھانہ سناواں کے علاقوں میں چھاپے مارے اور ارد گرد کنڈا برو کروں کے خلاف اپر یشن کیا

اور دوران اپریشن3برو کروں موضع ٹھٹھہ گورمانی کیغلام مرتضیٰ چانڈیہ جس نے رومی کاٹن فیکٹری میں کنڈا لگا یا ہواتھا کوحراست میں لے لیا جبکہ ماچھی بنگلہ میں المیزان کمپیوٹر کنڈہ پر چھاپہ کے دوران 2بروکروں غلام اکبر بھٹی اور ملک طاہر سینہور کو حراست میں لے لیا،

مذکورہ سرکاری نرخ190روپے فی من کی بجائے90روپے سے 120روپے فی من خرید کررہے تھے جن کا سامان قبضہ میں لیکر ان کے کنڈے سیل کردیے،اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ سناواں میں شو گرفیکٹر یزایکٹ1950دفعہ188-420-1977-3-1977-7کے تحت استفاثے بھجوادیے،

پو لیس سنانواں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی مدعیت میں تمام کے خلاف الگ الگ مقد مات درج کر لیے،دوسری طرف مڈل مینوں کے خلاف اپر یشن شروع ہو تے ہی کئی مڈل مین بر وکر اپنے کنڈے چھوڑ کر فرار ہوگئے

جن کے کنڈ و دیگر سا مان قبضہ میں لیکر دو کانوں کو سیل کر دیا گیا،اس بارے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر شعیب ترین کی ہدایت کے مطابق گنے کی خرید و فروخت میں مڈل مین کے کردار کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،

غیر قانونی طور پر نصب کئے گئے کنڈوں کے خلاف مہم جاری ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی کاروائی میں مڈل مین کی طرف سے غیر قانونی خرید و فروخت اور غیر قانونی کنڈوں کی تنصیب پر کنڈے سیل جبکہ3 مڈل مینوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں،

انہوں نے بتایا کہ گنے کے کاشتکاروں کے شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، محکمہ لیبر کی نشاندہی پر غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جو گنے کی قیمت میں خرید اورکے وزن سے غیر قانونی طور کٹوتی کررہے تھے۔


کوٹ ادو

پولیس اسٹیشن افیسر کوٹ ادو  عرفان افتخار  نے کہا ہے کہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشیوں کے جان مال وعزت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تھانہ کی حدود میں پولیس کاگشت مزید بڑھا دیا،

عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور قانون شکن کی بلا خطر نشاندہی کریں،عوام کے ساتھ رابطے اور میل جول کو انتہائی اہمیت دیتا ہوں، اور عوام سے رابطے بحال رکھنے میں صحافیوں کا بہت بڑا کردار ہے،

سائلین کی عزت انہیں عزیز ہے،تھانے میں کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کی جائے گی، اداروں میں کمزوری اور کو تاہیاں ہو سکتی ہیں جن کی اصلاح کیلئے صحافی براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں،

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کوٹ ادو کے صحافیوں سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیا،اس موقع پرپریس کلب کوٹ ادو کے سینئر نائب صدرشیخ فیاض احمد،سعیداحمد انصاری‘

محمد طارق روحانی، محمد اظہر فاروق،عمر دراز،تیمور اطہر سمیت پی آر او مہر کامران گٹ ودیگر شریک تھے،انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے محافظ فورس ہے جو ہمہ وقت سے بدامنی چوری ڈکیتی کے خلاف کمر بستہ ہو کر میدان میں تپتی دھوپ ہو یا سردی یا طوفانی ہوا

سمیت کسی بھی حالات میں چوکنا ہو کر شہریوں کی خوشیوں کے لیئے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں،عوام بھی تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چور گینگ سمیت موبائل چوروں کے علاوہ سماج دشمن عناصر کی گرفتاری اولین ترجیح ہے،

انشاء اللہ جلد گینگ کو گرفتار کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ منشیات فروش،رسہ گیر،ڈکیٹ،اشتہاری ملزمان یا تو علاقہ چھوڑ دیں یا اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں ہم تھانہ کوٹ ادو کی حدود میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے

بہت جلدجرائم پیشہ افراداور منشیات حوالات میں بند ہونگے، انہوں نے کہا کہ تھانہ کوٹ ادو کا امن کسی کو برباد ہرگز نہیں کرنے دیں، ملزمان کتنے بھی بااثر ہوں قانون کے شنکجے سے نہیں بچ سکتے،

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے میں آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں صحافی انتہائی اہم سٹیک ہولڈر ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے خبر کو بریک کریں ۔


کوٹ ادو

تھانہ سنانواں کے علاقے میں ہونے والے تاجر کے اندھے قتل کو ٹریس کرلیاگیا،فیصل آباد کے رہائشی ملزمان کو گرفتار،لیپ ٹاپ، آلہ قتل، نقد رقم و مقتول کا موبائل فون برآمد کرا لیا گیا،

ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی تھانہ سنانواں میں پریس کانفرنس،تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقے تاجر شوکت علی رات کے وقت اپنی دوکان پر سویا ہوا تھا کہ

نامعلوم۔ملزمان نے دوکان کے چوبارے پر چڑھ کر تاجر کو مزاحمت پر چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا اور مقتول کی سے نقد رقم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون لے کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہو گئے،

پولیس تھانہ سنانواں نے موقع پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے تمام شواہد اکٹھے کیئے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تھا نہ سنانواں میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا،

ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے مظفرگڑھ میں تعینات ہوتے ہی سنگین مقدمات کو ٹریس کرنے کیلئے اہم ترین اقدامات کیئے جن میں یہ مقدمہ بھی زیر بحث رہا اور اسکو ٹریس کرنے کیلئے دوبارہ سے آغاز کیا گیا،

ڈی پی او ندیم عباس نے ذاتی طور دلچسپی اور نگرانی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کوٹ ادو اور ایس ایچ او سنانواں کی مکمل راہنمائی کرتے ہوئے اس سنگین مقدمہ کو ٹریس کروالیا،

فیصل آباد کے رہائشی ملزمان امیر خان اور محمد بلال نے پیسوں کی خاطر تاجر کو ناحق قتل کیا جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم نے مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے مارے اور ان کو گرفتار کر لیا،

ملزمان امیر اور بلال کی نشاندھی پر لیپ ٹاپ، موبائل فون، نقد رقم 70 ہزار روپے اور چھری آلہ قتل کو برآمد کرلیا،

ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے پولیس ٹیم۔کو۔نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔


کوٹ ادو

ضلع مظفر گڑھ محکمہ صحت میں گورنمنٹ ٹبی اور ہومیو پیتھک ادویات ناپید کی عدم فراہمی، گزشتہ مالی سال 6ماہ سے طبی اور ہومیو پیتھک ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

گورنمنٹ طبی اور ہومیو پیتھک ڈسپنسریوں سے ضلع بھر میں امتیازی سلوک پر عوام کا سراپا احتجاج۔ ضلع مظفر گڑھ میں گورنمنٹ طبی اور ہومیو پیتھک ڈسپنسریوں کو بلا وجہ نئے مالی سال میں 6ماہ سے ادویات فراہم نہیں کی جا سکیں

جسکی وجہ سے مریض شدید پریشان اور ہسپتالوں کو دھکے کھانے پر مجبور سراپا احتجاج ہیں۔ ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز، RHCSپر طبی اور ہومیو پیتھک کی عدم فراہمی پر شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔

جبکہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ مذکورہ شعبہ جات کو ناکام کرنے کے ساتھ ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے

جس پر علاقہ کی عوام نے حکام بالیٰ سے فوری نوٹس لینے اور شعبہ جات کو ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز باقر حسین نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی پانڈ ایریا میں داخل نہیں ہورہاجس کی وجہ سے جھیلوں میں پانی کا لیول 2سے 3فٹ رہ گیا ہے،

موسم سرما کی شدت کی وجہ سے درجہ حرارت 2سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، مچھلی کی افزائش کی لئے بہترین درجہ حرارت 22سے 30سنٹی گریڈ ہوتا ہے،

درجہ حرارت کی کمی کے وجہ سے پانڈ ایریا میں مچھلی کی اموات واقع ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہیڈ تونسہ پر تعینات عملہ اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دے رہا ہے،

زہر کی استعمال سے کوئی مچھلی نہیں مری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ فش فارمز پر بھی درجہ حرارت کی کمی کی وجہ سے مچھلیوں کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں،

انہوں نے فش فارمرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ مارمز میں موجود مچھلیوں کو فروخت کردیں یا پانی کا لیول 5فٹ تک بڑھائیں تاکہ مزید اموات نہ ہوں اور مناسب وقت پر مچھلیوں کو فروخت کردیں،


کوٹ ادو

سیاسی و سماجی رہنما عبید خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک رضا ربانی کھر ایک عوامی لیڈر ہیں، ملک رضا ربانی کھر 24 گھنٹے عوام کی خدمت کر رہے ہیں

ان کا اپنے حلقے کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ملک رضا ربانی کھر کی قیادت میں عوام کی خدمت کا مشن کو جاری رکھا ہوا ہے

انشائاللہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کو روزگار دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک ترقی کی نئی منزل تائے کی پر آج پی ٹی آئی حکومت نے عوام کاجینا محال کر دیا ہے

انشائاللہ ملک رضا ربانی کھر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔


کوٹ ادو

مسلح ڈاکؤں نے تاجرسے نقدی موبائل فون چھین لئے۔فراڈی نے تعلقدار سے لاکھوں ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا۔

پولیس نے 4منشیات فروش بھی دھرلئے۔بھاری مقدارمیں شراب وپسٹل برآمدپولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے۔

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈنمبر5کارہائشی محمداعظم یوسفزئی پٹھان جوکہ شیشے کاکاروبار کرتا ہے کے 2کاریگرمحمداحمدخان اورزبیرشیخ عمرسے شیشے لگاکر رکشہ پرسوارواپس کوٹ ادوآرہے تھے کہ

گڑھی قریشی کے قریب عقب سے 125موٹرسائیکل پرسوار3نامعلوم مسلح ڈاکؤں نے رکشہ کوروک لیا اور احمدخان۔محمدزبیرکے گن پوئنٹ پرہاتھ اوپرکراکے جامعہ تلاشی لی جیبوں سے نقدی 41ہزاراوران کے قیمتی موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔

وارڈنمبر14ای کوٹ ادوکے رہائشی مہیب حسن سے اس کے تعلقدار فاروق منجوٹھہ نے 2لاکھ ادھار لیے۔اوربدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔پولیس کوٹ ادونے دوران گشت نورشاہ چوک سے منشیات فروش وارڈنمبر14بی کے بشارت ڈبہارکوگرفتارکرکے

اس کے قبضہ سے 12لیٹردیسی شراب وارڈنمبر14بی کے منشیات فروش اویس پٹھان کوگرفتار کرکے 7بوتل دیسی شراب ہزارہ مائینرسے منشیات فروش وارڈنمبر14بی کے اسامہ انصاری کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹردیسی شراب برآمدکرلی۔

پولیس سنانواں نے دوران گشت پسٹل لیکرواردات کی نیت سے گھومنے والے بستی رادھو کے رہائشی زبیراحمدکلاسرہ کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل معہ گولیاں برآمدکرلیں۔

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اورمال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے

%d bloggers like this: