دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے، اور تجزیے۔

ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

حاجی پورشریف

مقام مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے تحفظ،نظام مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نفاذ اور استحکام پاکستان کی جدوجہد جاری رہے قاضی جمیل احمد نقشبندی

مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان بھر کی سنی تنظیموں کی نمائندہ تنظیم ہے مفتی خلیل احمد قادری
ووٹ کے تقدس،اپنے حقوق کے حصول بارے سرگرم عمل رہنا ہوگا الحاج محمد حسین فریدی
نوجوان ہر دور میں ہر تنظیم کا ہر اول دستہ رہے ہیں حافظ راشد رسول نورانی

حقوق اہلسنت کے تحفظ کے لیئے ہمیں اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے قاضی رضوان اجمل شیدائی
گزشتہ شب ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں جمعیت علماء پاکستان نورانی کی تنظیم سازی کےلیئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

جس میں رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا،جسمیں محمد رضوان اجمل شیدائی،صاحبزادہ محمد شعیب فرید،صاحبزادہ محمد کاشف فرید،جام فیض محمد برڑہ،جام کریم نواز مہیسر شامل ہیں جوکہ ممبر سازی کے بعد تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیں گے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر جے یو پی نورانی ضلع راجن پور قاضی جمیل احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک مقام مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے تحفظ،نظام مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے نفاذ اور استحکام پاکستان کی جدوجہد جاری رہے

اور ان شاء اللّٰہ جاری رہے گی اور اس حوالے سے ہمارے اکابرین کی کاوشیں اور قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں مرکزی جماعت اہلسنت ضلع راجن پور کے امیر مفتی خلیل احمد قادری نے کہا کہ

مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان بھر کی سنی تنظیموں کی نمائندہ تنظیم ہے اس لیئے پاکستان بھر کے سنی احباب سے گزارش ہے کہ اس کی مضبوطی اور تقویت کے لیئے کردار ادا کریں

جے یو پی نورانی پنجاب کے مجلس عاملہ کے رکن و سینئر راہنما الحاج محمد حسین فریدی نے کہا کہ ووٹ کے تقدس اور اپنے بنیادی حقوق کے لئے ہر ظلم و استحصال کے خلاف ہر وقت ہمیں بر سر پیکار رہناہوگا اور ووٹ کا مناسب استعمال ہی ہماری قوت ہے

انجمن طلبہ اسلام پنجاب کے مرکزی راہنما حافظ راشد رسول نورانی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہر دور اور ہر تنظیم کا ہر اول دستہ رہے ہیں اس لیئے یہاں کے نوجوانوں کو چاہیئے کہ

بڑھ چڑھ کر اپنے تنظیمی معاملات میں حصہ لیں اور بھر پور کردار کریں انجمن غلامان مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ومیلاد کمیٹی حاجی پورشریف کے راہنما قاضی رضوان اجمل شیدائی نے کہا کہ

اہلسنت کو اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے جس سے ہم اپنے حقوق کا بہتر تحفظ کر سکتے ہیں اور بہتر معاشرے کے قیام کے لیئے اہم سنگ میل ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس اجلاس میں صاحبزادہ میاں یوسف فرید، حافظ محمد جہانزیب،صاحبزادہ خباب فرید،سیٹھ مرید حسین،صاحبزادہ طاہر فرید،صاحبزادہ عاطف فرید،

محمد جاوید بھٹی،عبدالستار منہاس،محمد عاشق سومرو،صاحبزادہ انس فرید،محمد عارف مسن،رضوان فیض،ملک خلیل الرحمٰن نورانی و دیگر کارکنان و خادمین بھی شامل تھے۔


راجن پور ،

روجھان کے علاقے مرغائی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 3 بچوں کی حالت تشویشناک آوارہ کتے کا حملہ تین بچوں کو کاٹ لیا

بچوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا بچوں میں زنیرہ بی بی نصیبہ اور دلدار شامل ہیں

بچوں کو آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال ذرائع اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ

بچوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔


ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

نئی آبادی ویگن سٹینڈ میں ایک سال سے محلے میں سیوریج کا بدبودار پانی محلہ مکین پریشان خواتین سکول کے طلباء اور طالبات کے سکول جانے اور مسجد میں جانے والے نمازیوں کی آمد رفت میں شدید پریشانی کا سامنا

محلہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
روجھان کی نئی آبادی نزد اڈا ویگن اسٹینڈ کے قریب ایک سال سے سیوریج کا بدبودار پانی محلہ مکینوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے

متاثرہ محلہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ عرصہ ایک سال سے ہم میونسپل کمیٹی کو اپنے مسئلہ سے آگاہ کرنے کے لئے کئی بار گوش گزار کیا

مگر آج تک یہ سیوریج کے بدبودار پانی کا جوہڑ جس نے کچھ عرصہ پہلے ایک بچے کہ جان لے لی تھی میونسپل کمیٹی کے ذمہ داروں کو متعدد بار کہا مگر آج تک شنوائی نہ ہوئی محلہ مکینوں کا کہنا تھا کہ

متعدد بار ہمارے طالبات اور، طلباء سکول جاتے ہوئے ہماری باپردہ خواتین اس جوہڑے میں گر زخمی بھی ہوئیں محلہ میں سکول بھی ہے جہاں پر محلہ کے بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں

یہاں سے گزرتے ہیں اور جوہڑ کے بلکل قریب محلے کی مسجد ہے جہاں سے نمازیوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے بارش کے بعد بھی یہ بدبودار پانی نہ نکالا جا سکا بدبودار پانی کی وجہ سے محلہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں محلہ مکینوں نے بتایا ہے کہ

ہمارے بچے جلدی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے گلیوں میں مین ہول بند ہونے سے سیوریج کا پانی گلیوں میں تعفن پھیلائے ہوئے ہے اور محلہ مکینوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے

محلہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے خلاف جلد نوٹس لے اور ہمارے محلہ میں صفائی اور سال بھر سے جوہڑے کا ہانی نکلا جائے ۔

About The Author