دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لکی مروت میں سرکاری آٹے کا سکینڈل سامنے آگیا

سرکاری آٹا عام مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے

لکی مروت/سرکار سبسڈی آٹا سکینڈل سٹوری

لکی مروت میں سرکاری آٹے کا سکینڈل سامنے آیا ہے اور سرکاری آٹا عام مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے

جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اس سکینڈل کا سخت نوٹس لیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد نے فلور مل اور مارکیٹ میں سخت چھاپے مارے ہیں۔

مل پر چھاپے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ریکارڈ سیل کیا ہے جبکہ مارکیٹ میں چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں سرکار سبسڈی آٹا برآمد کیا۔

ڈیلروں پر چھاپوں کے دوران مل اور ڈیلرز کے ریکارڈز میں بھی فرق پایا گیا ہے۔اس موقعہ پرایک آٹا ڈیلر نے خرد برد کا اعترافی بیان بھی دیا ہے۔

میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا ہے اور اس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی حکومت عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور کسی کو عوام کے حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔

About The Author