محکمہ پولیس نے بالآخر پنجاب فرانزک سائینس ایجنسی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، ہر کیس میں پانچ سے زائد ڈی این اے سیمپل نہ بھجوانے کی تجویز تسلیم کر لی گئی،،،
پنجاب پولیس نے کسی بھی کیس میں پانچ سے زائد ڈی این اے سیمپل نہ بھیجنے کی حامی بھر لی،، پی ایف ایس اے کے ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کو لکھے گئے خط کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے
پی ایف ایس اے نے خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ زیادہ سیمپلز کے باعث ایجنسی پر کام کا دباو بڑھتا ہے،، لہذا تفتیشی عمل میں بہتری لا کر انتہائی مشکوک افراد کے سیمپل ہی بھجوائے جائیں،، پولیس حکام نے فرانزک ایجنسی کے شکوے کو درست قرار دیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، معاملہ پر پی ایف ایس اے حکام کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے، بہت زیادہ اہم کیس میں پانچ سے زیادہ ڈی این اے کے سیمپل بھی بھجوائے جا سکتے ہیں۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو سانحہ چونیاں اور زینب قتل کیس میں سو، سو سے بھی زیادہ افراد کے ڈی این اے سیمپلز بھجوائے گئے تھے،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،