دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا سے فوری استعفیٰ لیں ،مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصل واوڈا کی حرکت پرعمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ فیصل واوڈا عمران خان کےحکم پر بوٹ پروگرام میں لیکرگئے ،، ‎وزیراعظم عمران خان فیصل واوڈا سے فوری استعفیٰ لیں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصل واوڈا کی حرکت پرعمران صاحب اور پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیے۔ فیصل واڈا جیسے لوگوں کا پارلیمان اور کابینہ میں ہونا پاکستان کی بدقسمتی ہے.

ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران خان صاحب پیمرا کو استعمال کر کے ٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سولہ ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لئے میڈیا کی آواز بند ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب کا کوئی ایکشن اب تک نہیں ہوا ،

عمران صاحب کے دباؤ پر فیصل واڈا کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ اور ایف آئی اے کی کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔.

About The Author