جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی پنجاب کا گندم سرکاری کوٹہ فروخت کرنیوالی فلور ملز کیخلاف کارروائی کا حکم

سردار عثمان بزدار کہتے ہیں عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے گندم کا سرکاری کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنیوالی فلور ملز کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا،، سردار عثمان بزدار کہتے ہیں عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔۔

آٹے و گندم کی قیمتوں اور ڈیمانڈ و سپلائی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلی عثمان بزدرار کی زیر صدارت اجلاس ہوا،،

محکمہ خوراک کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلور ملوں کو روزانہ چار ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کی جا رہی ہے،،

وزیراعلی نے گندم کا سرکاری کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا،،

سردار عثمان بزدار نے صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کا نظام مزید موثر کرنے اور صوبے بھر میں آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی،،

وزیراعلی پنجاب نے واضح کیا کہ عوام کو مناسب نرخوں پر آٹے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔

About The Author