لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سے سات دنوں میں تحریری جواب مانگ لیا،،،
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ عدالت کو بتایا جائے کہ
حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کیا پیش رفت کی ہے ۔مریم نواز کے وکلا نے نشاندہی کی کہ درخواستگزار کے والد بیمار ہیں
انکی عیادت کے لیے بیرون ملک جانا ہے .وکلا نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کو سات دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی
تھی لیکن اب چار ہفتے گزرنے کے بعد اچانک وفاقی حکومت کی چھٹی ملی ہے جس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا گیا ہے .
دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ ابھی نیب کا موقف بھی سننا ہے ۔مریم نواز کی درخواست پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کاروائی 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،