دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہوریوں کا جان و مال غیر محفوظ، پولیس ڈاکووں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی،

چوبیس گھنٹے کے دوران بیس وارداتوں میں مزاحمت پر دو شہری قتل اور دو زخمی ہو گئے

لاہوریوں کا جان و مال غیر محفوظ،، پولیس ڈاکووں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی،، چوبیس گھنٹے کے دوران بیس وارداتوں میں مزاحمت پر دو شہری قتل اور دو زخمی ہو گئے، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا،،

ڈاکووں نے شہریوں کا ناک میں دم کر ڈالا،، اکبری گیٹ کے علاقے میں ملزمان نے دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی،، مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے دکان مالک ناصر کو قتل کر دیا

مانگا منڈی میں بینک سے رقم نکلوا کر جانیوالا شہری ڈاکووں کی گولیوں کا نشانہ بن کر چل بسا،داتا دربار کے قریب دو ڈاکووں نے بیکری میں واردات کی، ملزم فرار ہو رہے تھے پولیس پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار ہو گیا، ایک راہگیر زخمی بھی ہوا

فیکٹری ایریا میں ڈاکووں نے شہری کو خنجر مار کر زخمی کر دیا،،،سندر کے علاقے میں ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے سگنل پر موٹرسائیکل سوار کو لوٹ لیا،، ماڈل ٹاون میں سمیر نامی شخص کی فیملی اور ستوکتلہ میں ندیم کے گھر سے ملزم لاکھوں روپے اور زیورات لے گئے

سبزہ زار،، غالب مارکیٹ اور جوہر ٹاوں میں بھی ڈکیتیاں ہوئیں،، ڈیفنس، مصطفی آباد اور ماڈل ٹاون میں شہری گاڑیوں سے محروم ہو گئے،، نولکھا، گڑھی شاہو اور شاد باغ سمیت دیگر علاقوں میں چھ موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں،،

About The Author