دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیف تکہ بوٹی بنانے کی ترکیب

بیف تکہ بوٹی آسانی سے گھر پر تیار کرنے کے لئے یہ طریقہ اپنائیں

اجزا:
گوشت آدھا کلو
گرم مصالحہ ایک چمچ
ادرک چوتھائی چھٹانک
دھنیا، سفید زیرہ ایک چمچ
دہی ایک چھٹانک
نمک مرچ حسب ذائقہ
لہسن چھ جوئے
گھی ایک چھٹانک
ترکیب:
گوشت کےچھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور انھیں ابال لیں۔ سارے مصالحہ پیس کر دہی میں ملا دیں اور گوشت کے ٹکڑوں کو ٹھنڈا کر کے ان پر اچھی طرح لگا دیں اور ۱۵منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ان ٹکڑوں کو سیخ پر چڑھا دیں اور کوئلوں پر سینک کر سرخ کر لیں۔ ساتھ ساتھ ان پر چمچ کے ساتھ گھی ٹپکاتے جائیں۔ سرخ ہونے پر اتار لیں۔ اور کٹی ہوئی پیاز اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

About The Author