نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گاجر کا حلوہ بنانے کا طریقہ

مزیدار اور لذیذ گاجر کا حلوہ پستہ بادام کے ساتھ بنانے کا آسان طریقہ یا ترکیب
گاجر ایک کلو ( کدو کش کر کے پانی کو خشک کر لیں)
بادام پستے حسبِ ضرورت( باریک کٹے ہوئے)
اخروٹ چھلے ہوئے آدھی پیالی( باریک کٹے ہوئے)
چھوٹی الائچی چھ عدد( باریک کچل لیں)
دیسی گھی ایک پیالی
خشک دودھ ایک پیالی
چینی ایک پیالی
ترکیب: درمیانی آنچ پر گاجر وں کا پانی خشک کر لیں اور  ٹھنڈاکر کے ہلکا سا کچل لیں۔ ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں، جب گرم ہو جائے تو الائچی ڈال دیں ، خوشبو آنے لگے تو گاجریں ڈال دیں۔
چمچ چلاتے ہوئے گاجروں کو اچھی طرح بھون لیں۔ جب گاجروں کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو دودھ ، چینی اور اخروٹ ڈال دیں اور دوبارہ تیز تیز چمچ چلاتے ہوئے بھونیں۔
جب گھی الگ ہونے لگے تو چولھا بند کردیں، حلوہ تیار ہے۔ ایک تھالی میں ذرا سی چکنائی لگا کر حلوہ پھیلا کر ڈال دیں۔ اوپر سے میوہ سجا دیں۔ خود بھی کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں۔

About The Author