دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں موسم سرد اور سیاست گرم چل رہی ہے،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کراچی کا موسم سرد جبکہ سیاست کا موسم گرم چل رہا ہے

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کراچی میں موسم سرد اور سیاست گرم چل رہی ہے۔ ملک اور صوبے کی بہتری کے لئے مفاہمت میں کوئی برائی نہیں۔ دو ہزار بیس میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے دیکھ رہا ہوں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کراچی کا موسم سرد جبکہ سیاست کا موسم گرم چل رہا ہے۔ متحدہ اور پی ٹی آئی کے اتحاد کا کیا بنا علم نہیں۔ سب مرضی سے چل رہے ہیں۔

آغا سراج درانی،اسپیکر سندھ اسمبلی

احتساب عدالت کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اوپن گراونڈ ہے۔ اس میں فیلڈ کھلی ہوتی ہے۔ 2020 میں پیپلز پارٹی کی حکومت دیکھ رہے ہیں۔

احتساب عدالت میں آمدن سے زاِئد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سراج درانی و دیگر ملزم پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے مفرور ملزموں کی جائیداد کی تفصیلات پیش کی۔ مزید تفصیلات جمع کرانے کے لئے گیارہ فروری تک مہلت دے دی۔ شریک ملزم گلزار کی بیرونی ملک جانے کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

About The Author