دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ادھار سے ریکٹ خرید کی بین الاقوامی جونئیر مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ، حمزہ

برٹش جونئیر اسکواش میں آٹھ سال بعد پاکستان کے لئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد حمزہ خان مزید فتوحات کے لئے پرعزم ہے

اسکواش کے بین الاقوامی جونئیر مقابلوں میں پاکستان کے لئے نام کمانے والے حمزہ خان ادھار کی ریکٹ سے مقابلوں کی تیاری کرتے رہیں۔۔اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت زیادہ محنت کی۔

پاکستان کے لئے اسکواش کی دنیامیں کھویا ہوا مقام پھر سے سامنے لانے والا نیا ستارہ  پشاور کا حمزہ خان جس کے لئے برطانیہ میں جونئیر برٹش چیمپئین شپ جیتنا ایک خواب ہی تھا۔۔مگر والد کی سرپرستی میں محنت نے اس کو حوصلہ دیا تو ستاروں پہ ڈالنے لگا کمند

حمزہ کے مطابق بچپن سے اسکواش سیکھنے کی خواہش تھی لیکن تنگ دستی کی وجہ سے اسکواش ریکٹ خریدنا بھی ممکن نہ تھا۔۔مگر مسلسل محنت نے اسے آج جونئیر برٹش ٹورنامنٹ کا چیمپئن بنا دیا۔

حمزہ کے پہلے استاد ہی انکے والد تھے۔۔ جو غربت کے باعث دوسرے کھلاڑیوں سے ادھار ریکٹ لے کر حمزہ کو اسکواش سکھاتا رہا۔ اسے یقین تھا اگر بیٹے کا خواب سچا ہے تو تعبیر ضرور ملے گی۔

برٹش جونئیر اسکواش میں آٹھ سال بعد پاکستان کے لئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد حمزہ خان مزید فتوحات کے لئے پرعزم ہے

About The Author