گلگت(تنویر احمد)
قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع پاکستان کی 10ویں بلند ترین بتورا سر چوٹی سر کرنے کا عزم لئے پولینڈ کے کوہ پیماوں کی 8 رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم سرمائی مہم جوئی پر کل ہنزہ روانہ ہو گی.
گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں واقع قراقرم پہاڑی سلسلے کی 10 ویں بلند ترین چوٹی بتورا سر پیک پر سرمائی مہم جوئی کے لئے پولینڈ کے کوہ پیماوں کی آٹھ رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی. ذرائع کے مطابق کوہ پیما ٹیم مہم جوئی کے لئے کل صبح ہنزہ روانہ ہو گی. ٹیم کی قیادت رافال فرونیا کر رہے ہیں. ایکسپیڈیشن کو بتورا سر 2020 کا نام دیا گیا ہے ٹیم اسی ہفتے مہم جوئی کا آغاز کرے گی.
7795 میٹر بلند پاکستان کی 10ویں بلند ترین چوٹی بتورا سر بالائی ہنزہ کے علاقے گوجال میں قراقرم ماونٹین رینج میں واقع ہے جسے آج تک موسم سرما میں کبھی سر نہیں کیا جا سکا ہے. یہ چوٹی پہلی بار 30 جون 1976 کو سر کی گئی.
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
گلگلت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشیدجعلی ڈگری کیس میں نااہل