نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے ادارہ برائے امراض اطفال میں بچی کے جلنے کا واقعہ،تحقیقات جاری

نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر تحقیقات کے لئے محکمہ صحت سندھ نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی

کراچی کے ادارہ برائے امراض اطفال میں بچی کے جلنے کا واقعہ۔تحقیقاتی کمیٹی نے عملے کے پیشہ ورانہ ردعمل پر سوال اٹھادیئے۔ ڈائریکٹر این آئی سی ایچ سے جواب طلب کرلیا۔

این آئی سی ایچ کے انکیوبیٹر میں آگ لگنے سے نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر تحقیقات کے لئے محکمہ صحت سندھ نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کرلی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ این آئی سی ایچ میں آگ لگنے کے فوری بعد عملے کا ردعمل پیشہ ورانہ نہیں تھا۔ ڈائریکٹر واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے اسپتال پہنچے۔

انکیوبیٹر کی نگرانی کے لئے چوبیس گھنٹے موجودگی ضروری ہے۔لیکن واقعہ کے وقت ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمرے میں ہنگامی انخلا کا راستہ موجود نہیں تھا۔ انکیوبیٹر کی معائنے کا خیال نہیں رکھا گیا۔

آگ لگنے کے بعد موجود عملے نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ خط کے ذریعے تین روز میں ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کو جواب دینے کا کہا گیا ہے۔

About The Author