دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیشین میں برفباری :مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ مکانات کا دورہ کرکے امدادی کارروائیاں تیز کردیں

پشین میں جاری برفباری کے باعث مختلف مکانات کی چھتیں گرنے سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ مکانات کا دورہ کرکے امدادی کارروائیاں تیز کردیں۔

پشین میں جاری برفباری کے باعث دو افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔۔پشین کے تحصیل بوستان کے علاقے کلی چوکل میں جاری برفباری کیوجہ سے مکان کی چھت گرگئی ہے

جس کے باعث چھ سالہ بی بی نادیہ اور گیارہ سالہ بی بی زینی جاں بحق جبکہ جاں بحق ہونیوالے بچیوں کی والد ہ، والد محمود خان اور چھوٹی بہن اس واقعے میں زخمی ہوگئے ہیں

جہنیں ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے جائے وقوعہ پر پہنچ امدادی ٹیمیں طلب کیں اسی طرح ایک اور واقع پشین کے تحصیل برشور کے گاؤں ژڑ سخر میں پیش آیا

جہاں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے

ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ کا دورہ کرکے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور وہاں متاثرہ گھر میں موجود ایک بچی کو معاوضہ بھی دیا۔۔

About The Author