دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی

آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے

لاہور،

بدر منظور خان نے پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آٹھ سال سی ایف او رہنے والے بدر منظور خان رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔

بدر منظو خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ پی سی بی کی طرف سے ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔

About The Author