مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان نہ آ کر کھیلنے کے لیے انوکھی منطق پیش کر دی

دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت نے یو اے ای میں میچ کرانے کی کلیئرنس دی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان نہ آ کر کھیلنے کے لیے انوکھی منطق پیش کر دی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف نظم الحسن کا کہنا ہے کہ

بنگلہ دیشی گورنمنٹ نے مشرق وسطیٰ کی خراب صورت حال کے باعث پاکستان جا کر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیشی حکومت نے یو اے ای میں میچ کرانے کی کلیئرنس دی۔جہاں صورت حال اس وقت انتہائی کشیدہ ہے۔۔۔۔

پاکستان آ کر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلنی،،،،بنگلہ دیش حکومت بھارت کے دباو میں آ گئی۔۔۔۔
بنگلہ دیشی حکومت نے دورہ پاکستان سے متعلق انوکھی منطق بھی پیش کر دی،،،،

بنگال کرکٹ بورڈ کے چیف نظم الحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کشیدگی کے باعث حکومت نے کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی۔۔۔۔

بنگلہ دیشی حکومت اور کرکٹ بورڈ یو اے ای میں سیریز کرانے پر رضامند ہے۔۔۔۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت حالات مشرق وسطیٰ میں کشیدہ ہیں،،،،اور یو اے ای مشرق وسطیٰ کا حصہ ہے۔۔۔۔ایران بیان دے چکا ہے کہ اگر امریکہ نے مزید کوئی حملہ کیا تو اس مرتبہ دبئی ان کے حملوں کی زد میں آئے گا۔۔۔۔

امریکہ ایران کشیدگی سے قبل بھی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان آ کر نہ کھیلنے کے لیے بہانے بناتا رہا،،،،مبصرین کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت پاکستان میں کرکٹ پر سیاست کر رہی ہے۔۔۔۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا انوکھا بیان ٹویٹر پر مذاق بن گیا،،،،

ٹویٹر صارف رضوی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنی ہے،،،،الیکشن نہیں کرانے۔۔۔۔

عائشہ فاروق نے کہا کہ امریکہ ایران کشیدگی کے باعث وہ کالج نہیں جائیں گی،،،،زعیم احسن نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دباو میں آ کر کیا انوکھی وجہ بتائی۔۔۔۔۔

سوشل میڈیا صارفین بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو یاد دلایا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان آ کر کھیل چکی ہے،،،،پی ایس ایل فائیو کے تمام میچ بھی پاکستان میں شیڈول ہیں،،،،

جس میں انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آ کر کھیلیں گے۔۔۔۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔۔۔۔۔

%d bloggers like this: