دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ انسانی حقوق سندھ کے سیکریٹری گھر سے آفس جاتے ہوئے مبینہ طورپر لاپتہ

اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نے انہیں گرفتار کرنے کی تردید کردی۔

محکمہ انسانی حقوق سندھ کے سیکریٹری بدر جمیل گھر سے آفس جاتے ہوئے مبینہ طورپر لاپتہ ہوگئے۔اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نے انہیں گرفتار کرنے کی تردید کردی۔

وزیراعلی نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا۔بدر جمیل نے اینٹی کرپشن کورٹ سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔

محکمہ انسانی حقوق سندھ کے سیکریٹری بدر جمیل گھر سے آفس جاتے ہوئے مبینہ طورپر لاپتہ۔ صوبائی سیکریٹری کی اہلیہ نے ایس ایس پی سائوتھ سے رابطہ کرلیا۔ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ

بدر جمیل ضلع جنوبی نہیں ضلع شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں رہتے ہیں۔ ان کی لوکیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آئی ہے۔

اس بارے میں ضلع وسطی پولیس کا آگاہ کردیا ہے۔ کچھ روزپہلے کے ایم سی میں کرپشن پر محکمہ اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر میں بھی بدر جمیل نامزد ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ بدرجمیل میندھرو کو اینٹی کرپشن نے گرفتار نہیں کیا۔ان پر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔اور چند روز پہلے روشن شیخ، بدرجمیل میندھرو اور ظہیرعباس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فرنٹ مین ظہیر عباس نے گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کیے ہیں۔ بدرجمیل میندھرو کو علم ہوگیا تھا کہ اب مزید مقدمات بھی تیار ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ،چئیرمین اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگریہ اغواء کامعاملہ ہے تو انہیں فوری بازیاب کرایاجائے۔ اور اگر کسی نےگرفتارکیاہے توگرفتاری ظاہرکی جائے۔ آئی جی سندھ نے بھی واقعہ پر ایس ایس پی ایسٹ اور ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

بدرجمیل نے اینٹی کرپشن کورٹ سے عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی ہے۔ عدالت نے انہیں پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور محکمہ اینٹی کرپشن کےساتھ تحقیقات میں تعاون کاحکم دیا تھا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کادعویٰ ہے کہ بدرجمیل نے اب تک تفتیشی افسرسےکوئی تعاون اور رابطہ نہیں کیا۔

About The Author