دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرمی ایکٹ میں ترمیم : نوازشریف نے اپنے ارکین کے ووٹ فروخت کیے،اعتزاز احسن

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ این آر او نہیں دوں گا مگر اب دے دیا۔

لاہور:

پاکستان پیلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے اپنے ارکین قومی اسمبلی کے ووٹ فروخت کیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پیسے نہیں دئیے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دیکر این آر او کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ این آر او نہیں دوں گا مگر اب دے دیا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا نوازشریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نوازشریف نے پھرتی دکھائی، ن لیگ کے قائد نے لمبا خط خواجہ آصف کو بھیجا۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اعتبار نہیں کیا اور پیپلز پارٹی بھی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول میں قابلیت کا کوئی شک نہیں، ہم جیسے بہت سے رہنما لگے ہوئے ہیں کہ بلاول پیپلزپارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالے اور اب ایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بلاول بڑھ رہا ہے۔

About The Author