دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سخت فیصلے کرنے سے درآمد ات میں کمی ہوئی ھے،مشیر تجارت

قوم تھوڑ ا انتظار کرے ۔سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے

مشیر تجارت رزاق داود کا کہنا ہے کہ سخت فیصلے کرنے سے درآمد ات میں کمی ہوئی۔ ڈالر کی صورت حال بہتر ہے۔ کاسٹ آف ڈونگ بزنس کو بہتر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔قوم تھوڑ ا انتظار کرے ۔سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

مشیر تجارت رزاق داود کا کہنا ہے کہ سخت فیصلوں سے درآمد ات میں کمی ہوئی۔خوردنی تیل نمائش میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کاسٹ آف ڈونگ بزنس کو بہتر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ ہماری قوم جلد باز ہے۔
حکومت کو وقت دیں۔ سارے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ڈالر کی صورتحال بہتر ہے۔ کاٹن کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ حکومتی کوششوں سے کافی تعداد میں لوگ ٹیکس نیٹ میں آچکے ہیں ۔

About The Author