چترال میں امریکی شکاری کو مارخور شکار کے دوران تنگ کرنا مقامی لوگوں کو مہنگا پڑ گیا۔۔ شرارت پر مقامی افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وائلڈ لائف افسر چترال کی جانب سے مقامی تھانے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔
جنہوں مارخور کے شکار کے لئے ٹوشی ٹو چترال پہنچنے والے امریکی شہری کو تنگ کیا۔۔
رپورٹ کے مطابق دوران شکار مقامی افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے اور شور مچا کر مارخور کو بھگا دیا۔۔ جس کے باعث امریکی شہری کو کوفت کا سامنا کرنا پڑا اور شکار کے لئے دوسرے مقام جانا پڑا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق امریکی شہری کو ایک لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی عوض ٹرافی ہنٹ کا پرمٹ دیا گیا تھا ۔۔مقامی شہری کے اس اقدام سے غیرملکی شکاریوں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،