دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں ادارہ برائے امراض اطفال میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچی جاں بحق

اسپتال کے ڈائریکٹر نے واقعہ کو حادثہ قرار دے کر تحقیقات کی ہدایت کردی

کراچی میں ادارہ برائے امراض اطفال میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔ اسپتال کے ڈائریکٹر نے واقعہ کو حادثہ قرار دے کر تحقیقات کی ہدایت کردی۔

کراچی کے این آئی سی ایچ کے آئی سی یو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں انکیوبیٹر کوبھی آگ لگ گئی اوراس میں موجود بچی جل کرجاں بحق ہوگئی۔۔

آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کررہے ہیں۔ این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ آگ لگنا قدرتی حادثہ تھا۔ انکیوبیٹر میں آکسیجن ہوتی ہے اس وجہ سے آگ لگی ۔

عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا ۔ جاں بحق نومولود چار پانچ دن کا تھا، جس کی والدہ کا نام اقرا ہے۔والدین کو سمجھا دیا ہے۔ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

واقعہ کی مزید تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔حالیہ دنوں میں جناح اسپتال میں آگ لگنے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی کے آپریشن تھیٹر ، جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں قائم بچوں کی نرسری میں بھی چندروزقبل آگ لگ چکی ہے۔

About The Author