مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں اضافہ،دوکانداروں نے ریٹ بڑھا دیے،منہ مانگے داموں سے لڑائی بھی معمول بن گئی،شہریوں کا احتجاج،

اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ 2روز سے یخ بستہ سردہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہر بھر کے ٹال فروشوں اور آرا مشین والوں نے لکڑی کے ریٹ بھی بڑھا دیے ہیں جبکہ کوئلہ کی مانگ میں اضافہ ہونے پر بھی دوکانداروں نے کوئلہ کے ریٹ بھی بڑھا دیے ہیں،

شہر بھر میں اس وقت خشک لکڑی 7سو روپے سے9روپے فی من جبکہ کوئلہ 90روپے سے1 سوروپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے،

دوکاندار کے خود ساختہ من مانے ریٹ لینے پر دوکانداروں اور گاہکوں میں لڑائی بھی معمول بن چکی ہے، اس بارے شہریوں،

عبدالرزاق،غلام فرید،نبی بخش،اللہ وسایا،سلیم احمد،شیخ حسیب،شیخ اسامہ مجاہد،شیخ عمران،شوکت علی ودیگر نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور خود ساختہ ریٹ بڑھاکر زائد ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف اپریش کرکے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


کوٹ ادو

تحصیل کوٹ ادو اور گردونواح میں اسٹامپ پیپرزکی قلت، بلیک میں فروخت جاری،عدالتی ودیگرامورمیں سائلان کوشدیدپریشانی کاسامنا، تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرگڑھ سمیت تحصیل کوٹ ادو میں 20روپے،50روپے، 100روپے والے اسٹامپ پیپرز کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے،

تحصیل کوٹ ادو میں 50روپے اور20روپے کا اسٹامپ کافی عرصہ سے نایاب ہو گئے ہیں،اسٹامپ پیپر کی عدم دستیابی کے باعث طالبعلموں ودیگر افراد کو شدید دشواری کا سامنا ہے،100روپے والا اسٹامپ 700روپے میں اور50والا اسٹامپ 400روپے میں دھڑلے سے بلیک میں فروخت کیا جا رہا ہے

جسکی وجہ سے اسٹامپ فروشوں کی چاندی ہو رہی ہے دوسری طرف تحصیل آفس کوٹ ادوکے دفتر کے باہر بیٹھے اسٹامپ فروشوں نے بھی ات مچائی ہوئی ہے

جنھوں نے آنے والے سائلین کو لوٹنا شروع کیا ہو اہے جبکہ ضرورت مند اسے بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں،اس حوالے متاثرین چوہدری محمد ندیم سرور،غلام عباس بھٹہ،عبدالرشید،غلام مرتضیٰ،اللہ بخش،حاجی ربنواز ودیگر نے بتایا کہ

ضلع مظفرگڑھ سمیت تحصیل کوٹ ادو میں بلیک میں اسٹامپ فروخت کیے جارہے ہیں، ڈومیسائل،بیان حلفی، مختارنامہ خاص، بجلی،سوئی گیس اور واٹرسپلائی کی فائلز سمیت نقشہ جات،بینک ڈیکلریشن کی تیاری کے لئے سائل دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبو رہیں

جبکہ مقامی وضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی ہے،

سماجی ومذہبی کاروباری تنظیموں عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر داخلہ، کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق،ڈپٹی کمشنرمظفرگرھ انجینئر شعیب خان ترین سے مطالبہ کیاہے کہ

وہ اسٹامپ کی مصنوعی قلت کانوٹس لے کرفوری طورپر اسٹامپ کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں


کوٹ ادو

نامعلوم بستی کا ٹرانسفارمر چوری اتار کر لے گئے ٹیکسٹائل ملز کے ملازم کا کوارٹر سے قیمتی موبائل فون نقدی چوری عادی چور محنت کش کے بھانہ سے قیمتی بکرے بھیڑ چوری کرکے لے گئے ایک ہی رات میں چوروں نے زمیندار وں کے پیٹر انجن چوری کرلیے پولیس نے شراب فروش بھی دھر لیا

بھاری مقدار میں دیسی شراب کی کپیاں برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کر لیے اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ احسان پور میں نامعلوم چور بستی کا ٹرانسفارمر اتار کر اس سے کوائلیں چوری نکال کر لے گئے۔

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ موضع پرہاڑ منڈا غربی کا رہائش صفدر حسین مشوری جوکہ احمد حسن ٹیکسٹائل ملز میں ملازم تھا گزشتہ روز ڈیوٹی کے بعد اپنے دیگر ساتھی ملازمین اللہ وسایا اور فیاض مشوری کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ

اسی اثناء میں نامعلوم کوارٹر میں داخل ہوکر ان کے قیمتی موبائل فون اور جیب سے نقدی 15ہزار چوری اٹھاکرلے گیا

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 130 ایم ایل میں بشیر گل پٹھان کے بھانہ مویشی سے 3 بکرے اور 3 بھیڑیں مالیتی ایک لاکھ 60 ہزار نامعلوم چوری کرکے فرار ہوگئے تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 554 ٹی ڈی اے میں ایک ہی رات میں ندیم عباس آرائیں،

علی اکبر آرائیں حبیب آرائیں نے پھٹہ رکشہ پر سوار ہوکر 3 زمیندار وں رشید احمد،شفیق آرائیں اور طالب ملانہ کے تینوں پیٹر انجن مالیتی آڑھائی لاکھ چوری کرکے لے گئے

پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت چک نمبر 625ٹی ڈی اے کے رہائشی دولت خان پٹھان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20بوتلیں دیسی شراب اور 4کین دیسی شراب جس میں ایک لیٹر دیسی شراب تھی

برآمد کر لیے پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔


کوٹ ادو

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مظفرگڑھ چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ غیر حتمی انتخابی فہرستیں ضلع بھر کے 208ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں کردی گئی ہیں جو 24جنوری تک آویزاں رہیں گی،

تمام سنٹر صبح 8بجے سے شام 4بجے تک کھلے رہیں گے ہفتہ اور اتوار کو بھی یہ ڈسپلے سنٹر کھلے رہیں گے،

جہاں عوام الناس اپنے ووٹ کے اندراج کا معائنہ کرسکتے ہیں، تمام ووٹر اپنا اور اپنے اہل خانہ کامستقل پتہ اور موجودہ پتہ کے

مطابق ووٹ کی منتقلی یا درستگی کراسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام ووٹر اپنے ووٹ کی تفصیلات اپنے موبائل سے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیج کرحاصل کرسکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ووٹ کا استعمال قومی فریضہ ہے لہذا اس کابروقت اندراج اور اس کی درستگی ہماری ذمہ داری ہے،


کوٹ ادو

رشتہ دار نے محنت کش کی 12سالہ بچی پر 2 خونخوار کتے چھوڑ دیے شدید زخمی حالت میں بچی ہسپتال داخل رشتہ داروں کو گلہ دینے پر الٹا سنگین نتائج کی دھمکیاں پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں کتا مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع نورن چھجڑہ میں منظور حسین چھجڑہ کی اپنے رشتہ دار منظور چھجڑہ سے پرانی رنجش چلی آ رہی تھی گزشتہ روز منظور حسین کی 12 سالہ بیٹی صنوبر ملک گھر کے قریب بستی سے انڈے لیکر گھر جارہی تھی کہ

راستہ میں منظور حسین کے بیٹے عبدالغفور چھجڑہ نے اپنے پالتوخونخوار 2 کتے صنوبر ملک پر چھوڑ دے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی

تشویش ناک حالت کے باعث صنوبر کو ہسپتال داخل کرادیا گیا اسی بارے جب ضوبر ملک کا والد منظور حسین رشتہ دار ہمنام منظور کو گلہ دینے گیا

تو وہ طیش میں آگیا او رالٹا اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس محمود کوٹ نے منظور حسین چھجڑہ کی مدعیت میں کتا مالک منظور اور اس کے

بیٹے عبدالغفور کے خلاف مقدمہ نمبر 6/20 زیر دفعہ 289 درج کرکے کتامالکان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

%d bloggers like this: