مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

جگن خان پیٹرولم راجن پور کے قریب انڈس ہائی وے پر روجھان آنے والی مسافر ہائی ایس حادثے کا شکار ایک مسافر کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے

جس میں روجھان سٹی سے تعلق رکھنے والا گل مصطفی قاضی بھی سوار تھے متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

زرائع نے یہ بھی بتا ہے کہ حادثے تیز رفتاری اور دھند کے باعث مخالف سمت آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ہم اپنے زرائع سے مسلسل رابطہ میں ہیں جونہی کو مزید اطلاعات موصول ہونگی ہم آپ کو آگاہ کریں گے۔


روجھان

تازہ ترین اپ ڈیٹ
جگن پمپ کے قریب ہائی ایس حادثے میں دو مسافروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں سامنے سے تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا

زخمی ہونے والوں میں قاضی گل مصطفی کے بھائی قاضی مجتبی بھی گاڑی سوار تھے ہائی ایس سومرو برادارن کا تھا جو راجن پور کی جانب جارہا تھا ۔


روجھان

مرغائی کے قریب محمکہ صحت کی گاڑی کو حادثہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے حادثہ پیش آیا جس میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا

گاڑی راجن پور سے شاہ والی جارہی تھی ۔


روجھان

اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کی واٹر سٹوریج ٹینکوں کا دورہ سٹوریج ٹیکوں کی جلد از جلد صفائی کر کے شہر اور گرد و نواح کی عوام کو جلد پانی کی فراوانی ممکن بنائیں ۔

عملہ کو اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ہدایت اس وقت صفائی کا کام جاری ہے چیف محلہ کا سٹوریج ٹینک کو صاف کر دیا گیا ہے۔

عوام الناس کو پانی کی جاری کی گئی سپلائی فلحال پینے کے لئے استعمال نہ کریں سنیئر سب انجینئر محمد شاہد کا کہنا تھا کہ۔

باقی ماندہ واٹر سٹوریج کو رات تک پانی سٹور کر کے کل تک شہر اور اس کے گرد و نواح میں پانی کی فراوانی جاری کر دی جائے گی ۔


روجھان

گرین ایند کلین پنجاب کے تحت حالیہ دونوں روجھان ہونے والی بارشوں کے بعد ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی تاکید پر میونسپل کمیٹی روجھان کے ایڈمنسٹریٹر / اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی چیف آفیسر بلدیہ روجھان سید مسعودالروف رضوی سب انجینئر محمد شاہد کی نگرانی میں ڈپٹی کمشنر راجن پور کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے

سنٹر آف ایکسیلنس بوائز سکول روڈ کشمورچونگی روڈ کا کیچڑ کو صاف کر کے عوام کی آمدورفت کے لئے سڑک کلیر کی جا رہی ہے

اس موقع پر میونسپل کمیٹی روجھان کا عملہ بھی کام میں مصروف ہے کیونکہ حالیہ بارش کی وجہ سے سڑک کےنشیب میں پانی اور کیچڑ سےعوام اور کشمور سے آنے والی ٹریفک کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا تھا

علاوہ ازیں شہر بھر میں میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سید مسعودالروف رضوی کی ہدایت پر عملہ صفائی نے مختلف جگہوں سے کیچڑ کی صفائی کی گئی اسی طرح آج واٹر سپلائی کے واٹر سٹوریج ٹینکوں کی صفائی بھی جاری ہے

واٹرٹینک کی صفائی جو رات تک مکمل ہو جائے گی آج صبح چیف محلہ کے وارڈز میں واٹر سپلائی کی فراوانی جاری کردی گئی ہے

اور عوام الناس کو آج سپلائی کیا گیا پانی پینے کے لئے استعمال نہ کرنے کی ہدایت اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے مطلع بھی کیا گیا ہے اور کل صبح تک پورےشہر اور اس کے گرد و نواح میں واٹر سپلائی کی فراوانی جاری کردی جائے گی۔


روجھان

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید مسعودالروف رضوی نے جملہ ملازمین بلدیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ملازم کو اس کے جس عہدے پر بطور ملازم تعینات کیا گیا ہے

وہ اپنی ڈیوٹی اس عہدے پر احسن طریقے اور ایمانداری سے ڈیوٹی سرانجام دیں اگر کوئی جاکروب کش تعینات ہوا یا وہ واٹر سپلائی پر تعیناتی ہوئی ہو یا کوئی چپڑاسی چوکیدار بھرتی ہوا یو وہ اپنی اسی عہدے پر کا کام کرنے کی سختی سے ہدایت کیئں

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان نے دروغان صفائی کو شہر میں کیچڑ اور کوڑا کرکٹ کو اٹھانے اور شہر کی صفائی کو مزید بہتر بنانے کی بھی تاکید کی

اور بارش سے نشیبی جگہوں سے نکاسی آب کے مطالق بھی ہدایات جاری کیں چیف آفیسر روجھان نے آج دفتر میں مصروف دن گزارہ انہوں نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میرے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں صفائی کے مطالق یا واٹر سپلائی کے مطالق کوئی شکایات ہو تو مجھ سے ڈائریکٹ مل کر مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کریں

آپ کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا اور عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

%d bloggers like this: