دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خاوند نے شک کی بناء پربیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

اوچ شریف ۔

خاوند نے شک کی بناء پر ساتھی کے ہمراہ نوبیاہتا دولہن بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

اوچ شریف کے محلہ خواجگان کے رہائشی محسن عباس شمسی کی 15 یوم قبل اپنی کزن سمیرا سے شادی ہوئی تھی ،

ملزم عباس شمسی کو اپنی بیوی پر شک تھا جس کی بناء پر اس نے اپنے دوست کاشف کو گھر بلاکر اس کی مدد سے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرکے واردات کا ڈرامہ رچایا ،

پولیس نے شک کی بناء پر مقتولہ کے خاوند کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دوست کی بھی نشاہدہی کی جسے پولیس نے گرفتار کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

About The Author