دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک گیر سطح پرگڈذ ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کا تیسراروز

شہراوراندرون ملک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہونےسےاشیا کی ترسیل کا کام بند ہے

ملک گیر سطح پرگڈذ ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کا تیسراروزہے۔ شہراوراندرون ملک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام ہونےسےاشیا کی ترسیل کا کام بند ہے۔

کھانےپینےکی اشیا کےکنٹینربروقت نہ پہنچنےسےمال خراب ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے ایکسپریس اورکارگو ایکسپریس کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نےبھی کام بند کردیا۔

ملک گیر سطح پرگڈذ ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کا تیسراروز۔ ایکسپورٹ کےسامان کی مال برداری نہ ہونےسے آرڈرمنسوخ ہونےکےساتھ کنٹینرکلئیرنس نہ ملنےسےپورٹ کرائےکی مد میں اضافی رقم دینی پڑرہی ہے۔۔

صدرآل کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن یحیحیٰ محمد کا کہنا ہےکہ ہڑتال فوری ختم کرنےکیلئےاقدامات نہ کیےگئےتوبھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شہرکےلوکل ٹرانسپورٹرزنےبھی سامان کی ترسیل بند کردی ہے۔۔ ریلوے ایکسپریس اورکارگو ایکسپریس کنٹریکٹر ایسوسی ایشن پاکستان ریلوے نےبھی کارگواٹھانےسےمعذرت کرلی ہے۔۔جس سےمحکمہ ریلوےکویومیہ 65 لاکھ روپےکا نقصان ہوسکتا ہے۔۔

یکم نومبرسے کینو کی برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔۔ بروقت کنٹینرنہ نکلنےسےکینوخراب ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔۔ پہلےسےموجود جہازوں سےکنٹینرزنہیں اتارےگئے۔۔

کاٹھورکےمقام پرٹرانسپورٹرزکی جانب سےباقاعدہ کنٹینرزکھڑےکرکےکیمپ قائم کردیا ہے۔۔ گورنرسندھ سےبھی ٹرانسپورٹ برادری کےمذاکرات ناکام ہوچکےہیں۔۔

About The Author