نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ ایکسائز میں نمبر پلیٹوں کا بحران ختم کون کرے گا

پیسے وصول کرنے کے باوجود محکمہ شہریوں کو پندرہ لاکھ نمبر پلیٹس دینے سے گریزاں

محکمہ ایکسائز میں نمبر پلیٹوں کا بحران ختم کون کرے گا:

شہری پریشان ہوگئے۔ پیسے وصول کرنے کے باوجود محکمہ شہریوں کو پندرہ لاکھ نمبر پلیٹس دینے سے گریزاں ،،،، ایکسائز حکام نے مسائل کے حل کے لیے نئی کمپنی سے رابطہ کرلیا ۔

گاڑی ہو یا نئی موٹرسائیکل۔ خریدنے کے بعد نمبر پلیٹ لگانا انتہائی ضروری ہوتا ہے ،،، مگر نمبر پلیٹ ملتی ہی نہیں ،،، گاڑی کی نمبر پلیٹس بارہ سو جبکہ موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کے لیے فی کس سات سو پچاس روپے وصول کرنے کے باوجود محکمہ ایکسائز شہریوں کو نمبر پلیٹس فراہم نہ کرسکا.

شہری کہتےہیں کہ بنا نمبر پلیٹس گاڑی چلائیں تو ٹریفک پولیس چالان کردیتی ہے .کہی ماہ سے یہاں آرہا ہوب کوئی بات سننے کو ریار نہیں جب بھی آؤ ایک نہی تاریخ دے دیتے ہیں۔

ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود محکمہ ایکسائزکا نمبر پلیٹس کی تیاری کیلئے نجی کمپنی سے معاہدہ طے پاسکا اور نہ ہی نمبر پلیٹس کی ڈیلیوری کیلئے کوریئر کمپنی سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ان بوکس نامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا لیکن وہ شرائط پر پورا نہیں اتری ،،، نئی کمپنی سے بات چیت جاری ہے ،،،

"پرانی کمپنی عدالت میں چلی گئی تھی ،، محکمہ ایکسائز اپنی طرف سے ہرممکن کوشش کررہا ہے”

محکمہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث وہیکلز کی باہیو میٹرک ٹرانسفر اور یونیورسل نمبر منصوبے پر پیش رفت بھی نہ ہوسکی۔

About The Author