دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کی سال دو ہزار انیس کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی

صوبے میں آٹھ یونیورسٹیاں ، نو نئے اسپتال اور دس اکنامکس زونز بنائے گئے

پنجاب حکومت کی سال دو ہزار انیس کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی گئی ،،، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے مطابق صوبے میں آٹھ یونیورسٹیاں ، نو نئے اسپتال اور دس اکنامکس زونز بنائے گئے ،،،

اربوں روپے مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی،، صوبائی وزیر نے مہنگائی کی زمہ داری گذشتہ حکومت پر ڈال دی،،

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کی سال دو ہزار انیس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔۔۔ اٹھاون صفحات پر مشتمل رپورٹ میں حکومتی کارکردگی اور صوبائی ترقی کے چون نکات پیش کئے گئے.

صوبائی وزیر کے مطابق ایک سال کے دوران پنجاب میں آٹھ نئی یونیورسٹیز بنائی گئیں،، نو نئے اسپتال اور دس اکنامکس زونز بھی کارکردگی میں شامل ہیں،، پنجاب میں پہلی بار اساتذہ کے ٹرانسفرز آن لائن کئے گئے،، پنجاب میں پرائمری تک ذریعہ تعلیم اردو کو قرار دیا گیا،، وزیرتعلیم نے انصاف موبائل سکولز کا نظام متعارف کرایا.

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے آپ پاک اتھارٹی کا آغاز کیا۔ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت غریب افراد کی سرپرسی کا بیڑا اٹھایا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں پناہ گاہیں بنائی گئی۔۔ نیا پاکستان ہاوسنگ سیکم کے تحت رینالہ خورد، چشتیاں اور لودھراں میں کام کا آغاز کیا گیا.

فیاض الحسن چوہان کے مطابق بزدار حکومت نے لانگ بوٹ اور سر پر انڈیانہ جونز کی ہیٹ پہن کر خالی دعوے نہیں کئے بلکہ عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ بزدار حکومت کے کارناموں کی بہتر انداز میں تشہیر نہ ہو سکی.

About The Author