دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد :وفا قی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

وفاقی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی

اسلام آباد :وفا قی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،

گزشتہ ہفتہ کےدوران سنگین و دیگر جرائم میں ملوث 214 ملزمان گرفتار ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق

ڈکیتی و سر قہ با لجبر، چوری اور کار چوری میں ملوث 35 ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان سے طلائی زیورات نقدی موبائل فون اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔

چوری شدہ 2 گاڑیاں اور 06 موٹرسائیکل بھی برآمد کئے گئے، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن رکھنے والے 44 ملزمان سے دو کلاشنکوف,42 پسٹل،ایک گن 181 روند برآمد کئے گئے،

منشیات و شراب فروشی کرنے والے 39 ملزمان سے 05 کلو 220 گرام چرس، ایک کلو 933 گرام ہیروئن اور ایک کلو 115 گرام آئس 287 لیٹر سے زائد شراب برآمد کی ۔

دیگر جرائم میں ملوث 67 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی, مختف مقدمات کے 29 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،

172 مقدمات کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے گئے،

وفاقی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی۔

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں،

About The Author