دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کراچی میں انتقال کرگئے

ان کی نماز جنازہ شام سات بجے ادا کی جائے گی۔ اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی

معروف قانون دان فخر الدین جی ابراہیم کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ شام سات بجے ادا کی جائے گی۔ اور تدفین میوہ شاہ قبرستان میں ہوگی۔

معروف قانون دان فخر الدین جی ابراہیم 2 فروری 1928ء کو ہندوستان کے شہر گجرات میں پیدا ہوئے۔ 1952میں انگلینڈ سے قانون کی تعلیم حاصل کر کے وطن واپس لوٹے۔فخر الدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ حکومت سے اختلاف پر انہوں نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے عہدے چھوڑ دیئے۔

وہ 1981 میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بھی رہے ۔ اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار پر نوکری سے فارغ کردیئے گئے۔

1989 میں گورنر سندھ کی حیثیت سے انہوں سی پی ایل سی کی بنیاد رکھی۔ اور اس کے سرپرست اعلی مقرر ہوئے۔

2013 میں پاکستان کے عام انتخابات فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں ہوئے۔سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا تو انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر 31 جولائی 2013 کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔۔

About The Author