دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی سندھ نے تمام محکموں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

صوبے میں پی ٹی ڈی سی کے اثاثے سندھ کو منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام محکموں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سندھ کابینہ نے غیرمحفوظ علاقوں میں شکار کی اجازت،

جیٹیز کو ریگولر کرنے اور سندھ آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز کی منظوری دے دی۔ صوبے میں پی ٹی ڈی سی کے اثاثے سندھ کو منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نئے سال میں صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔وزیراعلی نے بھرتی کے لئے تمام محکموں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

وزرا نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ کابینہ نے جیٹیز کو ریگولر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزرا کا کہنا تھا کہ کابینہ نے جنگلی حیات کے لئے محفوظ علاقوں کے علاوہ شکار کی اجازت کی منظوری دی۔جبکہ صوبے میں پی ٹی ڈی سی کے اثاثے سندھ کو منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ ہوا۔

کابینہ میں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات 2.5 ملین ہیکٹرز پر مینگروولگائے گا۔جس میں نجی شراکت دار 25 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔ کاروبار میں آسانی کے لئے دکانوں کی رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی ہے۔ کابینہ نے فوتی کوٹہ پر ہدایت کی کہ

کسی ملازم کی موت واقعہ ہوجائے تو اس کے خاندان کو خط لکھیں کہ وہ فوتی کوٹہ حاصل کریں۔اجلاس میں سندھ آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز کی منظوری دی گئی۔ جس کے تحت ہر آجر،،، سیفٹی کمیٹی کے قائم کرنے کا پابند ہوگا۔

ریجنل بلڈ بین کی گنجائش بڑھانے اورٹڈی دل کے خاتمے کے لئے چین سے کرائے پر جہاز لے کر اسپرے کرانے کا بھی فیصلہ ہوا۔

About The Author